• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

لاہور: پولیس کے سال نو کے آغاز پر سیکیورٹی انتظامات مکمل

شائع December 30, 2023
پبلک مقامات پربھی سادہ لباس میں اہلکار تعینات ہوں گے —فائل فوٹو: اے ایف پی
پبلک مقامات پربھی سادہ لباس میں اہلکار تعینات ہوں گے —فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں سال نو کے آغاز کے موقع پر لاہور پولیس کے حکام نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے تمام ایس او پیز اور فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کردی، ڈی آئی جی نے بتایا ہے کہ سال نو کے آغاز پر چرچز، اہم شاہراہوں، مارکیٹوں اور پارکوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، 6 سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پیز)، 22 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز)، 84 اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) اور انسپکٹرز تعینات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 200 لیڈیز اہلکاروں سمیت 7 ہزا رسے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے، پبلک مقامات پر بھی سادہ لباس میں اہلکار تعینات ہوں گے، ساؤنڈ سسٹم اورہوائی فائرنگ برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے پرکارروائی ہوگی، قانون شکنی، ہلڑ بازی، نقص امن کا باعث بننے والے نیو ایئر نائٹ حوالات میں گزاریں گے۔

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور میں آتش بازی، سوشل و مذہنی 597 تقریبات کی نشاندہی کر لی گئی ہے، سیف سٹی کیمروں سے خصوصی مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی عائد رہے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، فائرکریکر چلانے پر پابندی عائد رہے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ پابندی 31 دسمبر تا یکم جنوری 2024 تک نافذ العمل رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024