• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، بجلی ایک روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

شائع December 29, 2023
نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ  ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے اضافہ منظوری دی—فائل فوٹو: کے ای/فیس بک
نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے اضافہ منظوری دی—فائل فوٹو: کے ای/فیس بک

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کے لیے بجلی1.72روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، منظوری گذشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا نے جنوری تا مارچ2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا ہے، اکتوبر تادسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے اضافہ منظوری دی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024