• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کےخلاف پہلی بار ٹی 20 سیریز جیت لی

شائع December 5, 2023
عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں سے سجی  32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: ٹوئٹر / پی سی بی
عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں سے سجی 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: ٹوئٹر / پی سی بی
— فوٹو: ٹوئٹر / پی سی بی
— فوٹو: ٹوئٹر / پی سی بی

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے منیبہ علی، عالیہ ریاض کی جارحانہ بیٹنگ اور سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق یہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف دوسری فتح ہے۔ اس کے علاوہ قومی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹر منیبہ علی نے 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35، عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں سے سجی 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ بسمعہ معروف اور کپتان ندر ڈار بالترتیب 21 اور 14 رنز بنا سکیں۔

عالیہ ریاض کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ کی جانب سے فرین جونز اور مولی پین فولڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پہلے ہی اوور میں سعدیہ اقبال نے بیٹر برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ کو بولڈ کر دیا، اور انہوں نے تیسرے اوور میں امیلیا کیر کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 2 رنز بنا سکیں۔

دوسرے اینڈ سے فاطمہ ثنا نے بھی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کی اور چھٹے اوور میں یکے بعد دیگرے کپتان سوفی ڈیوائن اور سوزی بیٹس کا شکار کیا، اس موقع پر نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے 6 اوورز میں 4 بیٹر پویلین لوٹ چکے تھے، جبکہ ان کا مجموعی اسکور محض 29 تھا۔

سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والی ہننا روئے اور 28 رنز کی اننگز کھیلنے والی جارجیا پلمر نے مزاحمت جاری رکھی، لیکن نیوز لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم مقرر 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، اس طرح پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، سعدیہ اقبال نے 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024