• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا سلسلہ ختم کرنے کا ہدف

شائع October 13, 2023
احمد آباد میں میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا — فوٹو: اے ایف پی
احمد آباد میں میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف تاریخی ہدف کے حصول کے بعد پاکستان کا کل ہونے والے بڑے مقابلے میں بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دینے کا ہدف ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے بڑے روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اور 11 ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت طویل عرصے سے جاری تناؤ کے سبب ایک دوسرے کے خلاف صرف عالمی ٹورنامنٹس میں مدمقابل ہوتے ہیں، ان کے درمیان کوئی بھی معرکہ کروڑوں مداحوں کی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے، دنیا بھر میں لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں، جو اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کے لیے خطیر منافع کا باعث بنتا ہے۔

مداح میچ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، حتیٰ کہ احمد آباد شہر کے ہوٹلز کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد لوگوں نے شہر کے ہسپتالوں میں بستر کی بکنگ کروالی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچوں میں سے ایک سے قبل بھارت کے مغربی شہر احمد آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریبی ہسپتالوں میں اتفاقیہ طور پر طبی معائنے کے لیے آنے والے ان مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو رات گزاریں گے۔

مقامی میڈیا کو کئی ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں چیک اپ کے پیکیجز سستے ہیں جبکہ میچ سے قبل ہوٹلوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں، جو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔

عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف 345 رنز کے ریکارڈ ہدف عبور کرنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

131 رنز کے ساتھ شاندار بیٹنگ کرنے والے محمد رضوان نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد آئی سی سی کمنٹیٹر سائمن ڈول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں اور آپ کی کارکردگی شاندار ہوتی ہے، تو یہ آپ کے لیے حیران کن ہوتا ہے‘۔

رضوان نے کہا کہ ’ہمیں سری لنکا کے کوسل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے جنہوں نے دو، دو سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے بہت اچھا کھیلا لیکن ہم جانتے تھے کہ پچ بہت اچھی تھی اور اگر 350 کا ہدف ہوتا تو ہم اس کا تعاقب کر سکتے تھے۔‘

پاکستان کے پاس شاہین شاہ آفریدی کی سربراہی میں بہترین اٹیک ہے، لیکن سری لنکا 344 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا۔

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مقرر کردہ شیڈول کے بعد میچ کی تاریخ تبدیل کرکے ایک روز قبل کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، کیونکہ اس روز شہر میں بڑا ہندو تہوار بھی ہونا ہے۔

حکام 11 ہزار پولیس افسران کو تعینات کریں گے تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جاسکے، اس کا مطلب ہے کہ تقریباً 11 تماشائیوں کے لیے ایک اہلکار ہوگا۔

میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بلیک میں ٹکٹ کی فروخت کے لیے کئی گنا زیادہ رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بھارت نے ون ڈے کرکٹ کی عالمی نمبر ون ٹیم بن کر ورلڈ کپ میں شرکت کی، اور پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹس میں شامل ہے۔

انہوں نے کپتان روہت شرما کی جانب سے ورلڈ کپ میں ریکارڈ ساتویں سنچری کے ساتھ افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

روہت شرما نے نئی دہلی میں 131 رنز کی تیز رفتار اننگز کھلینے کے بعد بتایا کہ ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم بیرونی عناصر کے بارے میں پریشان نہ ہوں، اور صرف وہ چیزیں دیکھیں جنہیں ہم کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف اچھا کرنے کی ضرورت ہے، چیزیں جیسا کہ پچ کیسی ہوگی، ہمیں کس کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا چاہیے، یہ چیزیں ہم کنٹرول کر سکتے ہیں، باہر کیا ہوتا ہے، ہم اس بارے میں پریشان نہیں ہوں گے۔

قومی فخر

ون ڈے کرکٹ کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم دو میچوں میں اسکورز کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے 5 اور 10 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے 1992 سے اب تک ورلڈ کپ میں 7 بار بھارت کا سامنا کیا ہے، لیکن گرین شرٹس اب تک کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، آخری بار اسے مانچسٹر میں 2019 میں بارش سے متاثرہ میچ میں 89 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

بھارت 56 میچوں میں کامیابی اور 73 میں شکست کے ساتھ پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے میچوں میں پیچھے ہے، لیکن حالیہ مقابلوں میں واضح طور پر مضبوط ٹیم رہی ہے۔

بھارت نے گزشتہ مہینے پاکستان کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بیٹنگ کے بعد شاندار باؤلنگ کی بدولت 228 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی تھی۔

ورلڈ کپ میں اب تک کی 2 فتوحات میں ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 97 رنز بنائے ہیں۔

اس کے بعد افغانستان کے خلاف میچ میں بھی ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے تھے۔

فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے باؤلنگ یونٹ کی کارکردگی بہتر بنائی تھی۔

ویزوں کی منظوری میں تاخیر کے بعد پاکستان کے صحافی ٹیم کے ابتدائی 2 میچوں سے محروم ہونے کے بعد اہم ترین میچ کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024