• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’کراچی کی بریانی کا کوئی مقابلہ نہیں‘، وسیم اکرم کا بھارتی مداحوں کو پیغام

شائع October 6, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت پہنچتے ہی سوشل میڈیا پر حیدرآبادی بریانی کے چرچے ہونا شروع ہوگئے، وہی کچھ لوگ حیدرآبادی بریانی کا کراچی کی بریانی سے موازنہ کرنے لگے، اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم بھی اپنا مؤقف دیے بنا نہ رہ سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے جہاں وہ آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈ کے مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم ایک ہفتے قبل بھارت پہنچی تھی جس کے بعد قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے تھے، کھلاڑیوں نے حیدرآباد دکن کی مشہور بریانی بھی کھائی۔

اسی حوالے سے شاداب خان نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران خراب فیلڈنگ کے لیے مذاقاً ’حیدرآبادی بریانی‘ کو مورد الزام ٹھہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھارہے ہیں، شاید اسی لیے گراؤنڈ میں لڑکے تھوڑی سست ہوگئے ہیں‘۔

یہی نہیں بلکہ بابر اعظم سے حیدرآبادی اور کراچی کی بریانی کے درمیان موازنہ کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ دونوں اچھی ہیں لیکن حیدرآباد کی بریانی میں زیادہ مرچ مسالحے ہیں۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم بھی حیدرآبادی اور کراچی کی بریانی کے بارے اپنی رائے دیے بنا نہ رہ سکے۔

انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’حیدرآبادی بریانی میں نے کھائی ہوئی ہے، یقیناً شعیب ملک کو زیادہ تجربہ ہوگا۔‘

انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے بھارتی مداحوں سے کہا کہ ’میرے انڈین دوستوں، ناراض مت ہونا، میں سچ بات کررہا ہوں کہ کراچی کی بریانی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘

وسیم اکرم نے کہا کہ ’حیدرآباد کی مشہور بریانی ڈرائی (خشک) ہے، اس کا ذائقہ پلاؤ جیسا ہے۔‘ جس پر شعیب ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’حیدرآبادی بریانی کا مسالحہ نیچے ہوتا ہے، آپ نے اوپر والے چاول کھائے ہوں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024