• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اچھے اور بُرے مرد میں فرق سمجھانے پر صنم جنگ کو تنقید کا سامنا

شائع August 29, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ کو اچھے اور بُرے مرد میں فرق بتانے کی بات پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھ کر اچھے اور بُرے مرد میں فرق بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں صنم جنگ نے خواتین کو مخاطب ہوکر بتایا کہ ان کے لیے اچھا یا بُرا مرد کون ہے؟

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ جو مرد خواتین کو گھر تک محدود رکھے، انہیں کوئی بینک اکاؤنٹ کھلواکر نہ دے، انہیں ڈرائیونگ نہ کرنا سکھائے اور انہیں ہر چیز کے لیے اپنا کفیل بنا کر رکھے وہ اچھا مرد نہیں ہوتا، اگر کسی خاتون کے ساتھ کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو سمجھ جائیں کہ کچھ غلط ہے۔

ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ جو مرد یا شوہر خواتین کو جلدی سے ڈرائیونگ لائسنس بناکر دے، ان کا بینک اکاؤنٹ کھلوائے تاکہ وہ خاتون کسی اور کی محتاج نہ رہے، ایسا مرد بلکل ٹھیک اور اچھا ہے۔

ساتھ ہی ویڈیو میں وہ خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کو مخاطب ہوکر کہتی ہیں کہ بس ان کا مقصد لڑکیوں کو یہی بات سمجھانا تھا تاکہ وہ بہتر فیصلہ کر سکیں۔

تاہم صنم جنگ کی بات سے کئی افراد نے اختلاف کیا اور ان کی جانب سے اچھے اور بُرے مرد کی بتائی گئی تعریف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و میزبان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور متعدد پلیٹ فارمز کی جانب سے شیئر کی گئی، جہاں پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے صنم جنگ کو آڑے ہاتھوں لیا کہ جو شخص اپنی بیوی اور بچوں کے لیے دن بھر محنت کرتا ہے، بھوک کاٹتا اور ذلالت برداشت کرتا ہے، اسے کیسے بُرا مرد سمجھا جا سکتا ہے؟

زیادہ تر لوگوں نے ان کی بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ انہیں اداکارہ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کی ویڈیو پر خواتین نے بھی کمنٹس کیے اور لکھا کہ اگر وہ گھر میں رہتی ہیں، گھر سنبھالتی ہیں اور شوہر انہیں ہر چیز اور سہولت فراہم کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان کی محتاج ہیں۔

کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ صنم جنگ کو ان کے شوہر بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو خواتین کام نہیں کرتیں اور گھر میں رہتی ہیں وہ خود مختار نہیں۔

جہاں لوگوں نے صنم جنگ کی بات سے اختلاف کیا، وہیں متعدد افراد نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اداکارہ بلکل درست بات کہہ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024