• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

سنیل شیٹی کی شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

شائع August 18, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے۔

دونوں کے درمیان ملاقات کی ویڈیو پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں شخصیات کو انتہائی آرام سے ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات امریکا میں ہوئی، ویڈیو میں سنیل شیٹی اور شاہد آفریدی کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے ہو کر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کی آواز سنائی دیتی ہے جو بولی وڈ اداکار سے ان کے خاندان سے متعلق پوچھتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں۔

اسی دوران شاہد آفریدی کی دونوں چھوٹی بیٹیاں سامنے آجاتی ہیں، جنہیں وہ سنیل شیٹی سے ملواتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیل شیٹی سابق کرکٹر کی بیٹیوں کے سر اور چہرے پر شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہیں اور شاہد آفریدی کے دوسرے اہل خانہ کو دور سے سلام کرتے ہیں۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کے خاندان کے دوسرے افراد دکھائی نہیں دیتے۔

دونوں اسٹارز کی ویڈیو پاکستان اور بھارت میں وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

بعض افراد نے لکھا کہ سنیل شیٹی نے شاہد آفریدی کو شکایت لگائی ہوگی کہ ان کے داماد نے اداکار کے داماد کا کیریئر تباہ کردیا۔

شاہد آفریدی کے داماد کرکٹر شاہین آفریدی ہیں جب کہ سنیل شیٹی کے داماد کرکٹر کے ایل راہول ہیں۔

اسی طرح دیگر صارفین نے دونوں کو اپنے اپنے ممالک کا سپر اسٹار لکھتے ہوئے انہیں انتہائی اچھی شخصیات قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024