• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’لپو سا سچن، جھینگر سا لڑکا‘ سیما حیدر پر بنائے گئے گانے وائرل

شائع August 5, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان چھوڑ کر بھارت پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر پر جہاں ہندوستانی میڈیا میں آئے دن خبریں نشر ہو رہی ہیں، وہیں وہاں کے موسیقار اور کامیڈین بھی اس معاملے میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے مذکورہ معاملے پر گانے تیار کردیے۔

سیما حیدر جولائی میں نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے اترپردیش کے نوجوان سچن کے ساتھ رہائش اختیار کی تھی اور بعد ازاں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندو رسومات کے مطابق نوجوان سے شادی بھی کرلی۔

سیما غلام حیدر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی رہائشی ہیں اور وہ بچوں سمیت وہاں جاپہنچی تھیں، ان کے شوہر غلام حیدر جکھرانی سعودی عرب میں کماتے ہیں۔

اگرچہ تاحال سیما حیدر کے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور وہاں کی حکومت کو ان کے پاکستانی جاسوس ہونے کا بھی شبہ ہے اور انہوں نے وہاں کے صدر کو شہریت دینے کی اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

سیما حیدر کے بھارت پہنچنے اور خود سے کم عمر اور سانولی رنگت کے لڑکے سے محبت پر کرنے پر جہاں پاکستانی عوام حیران رہ گئے تھے، وہیں بھارتی خواتین نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔

ایسی ہی خواتین میں ہریانہ کی ایک خاتون بھی تھیں، جنہوں نے سیما حیدر کے پریمی کے لیے ایک ٹی وی انٹرویو میں اسے ’لپو سا سچن‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا اس میں کیا ہے کہ سیما پاکستان سے یہاں چلی آئیں؟

مذکورہ خاتون کے انٹرویو کی کلپ وائرل ہوگئی تھی اور اس پر متعدد کامیڈین نے مزاحیہ گانے بھی بنائے تھے۔

بھارتی خاتون کی وائرل کلپ پر دو دن قبل وہاں کے ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی میزبان نے بھی گانا بنایا تھا۔

’ریڈ ایف ایم‘ کی میزبان ملشکا نے ’لپو سا سچن‘ پر گانا بنایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا۔

ان کے بعد ایک سچن اوستھی نامی یوٹیوبر نے بھی ’لپو سا سچن‘ پر گانا بنایا تھا جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا تھا۔

اب معروف پیروڈی موسیقار یش راج مکھاٹے نے بھی ’لپو سا سچن‘ پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے، جسے انٹرنیٹ صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔

یش راج مکھاٹے ماضی میں بھی بھارت سمیت پاکستان میں وائرل ہونے والی کلپس پر پیروڈی گانے بناتے آئے ہیں، انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر بھی میوزیکل ویڈیو بنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024