• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

ہولی وڈ اداکاروں کی ہڑتال، دہائیوں بعد ایمی ایوارڈ کی تقریب ملتوی

شائع July 29, 2023
ایمی ایوارڈ  امریکی ٹیلی ویژن کا سب سے اہم اعزاز مانا جاتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
ایمی ایوارڈ امریکی ٹیلی ویژن کا سب سے اہم اعزاز مانا جاتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی ٹیلی ویژن میں سب سے بڑے اعزاز ایمی ایوارڈز کی تقریب ہولی وڈ اداکاروں کی ہڑتال کے سبب ملتوی کردی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کئی دہائیوں بعد پہلی بار امریکی ٹی وی اسکرین کے اہم ایوارڈ کی تقریب ملتوی کردی گئی جس پر دنیا بھر کے فنکاروں کی گہری نظر ہوتی ہے۔

ایمی ایوارڈ کی تقریب کے لیے نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن منتظمین ٹی وی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ایوارڈز امریکی ٹیلی ویژن کا سب سے اہم اعزاز مانا جاتا ہے اس بار نامزد امیدواروں کی سرفہرست میں Succession، دی لاسٹ آف یو، دی وائٹ لوٹس اور ٹیڈ لاسو ( Ted Lasso) شامل ہیں۔

75 ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب 18 ستمبر کو منعقد ہونی تھی، لیکن اب اسے ملتوی کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد سالوں میں ایمی ایوارڈز کی تقریب کو پہلی بار ملتوی کیا گیا ہے،

آخری بار یہ تقریب 2001 میں 9/11 کے دہشت گرد حملوں کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔

اس بار ایمی ایوارڈ ملتوی ہونے کی وجہ ہولی وڈ اداکاروں کی ہڑتال ہے۔

اول درجے کے اداکاروں سمیت ایک لاکھ 60 ہزار فنکاروں کی نمائندگی کرنے والا ادارہ اسکرین ایکٹرز گلڈ (SAG-AFTRA) اور رائٹرز گلڈ آف امریکا (ڈبلیو جی اے) بنیادی تنخواہوں اور بقایا جات میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اداکاروں کی جگہ مصنوعی ذہانت نہیں لے گی۔

یہ ہڑتال 14 جولائی سے جاری ہے، یہ ہڑتال 60 سالوں میں پہلی بار ہورہی ہے جس کی وجہ سے خیال کیا جارہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری وقتی طور پر مفلوج ہوسکتی ہے، اداکار نہ کسی فلم کی تشہیر کرسکتے ہیں اور نہ کسی ایوارڈ شو میں شرکت کرسکتے ہیں۔

دو تنظیموں کی ’ڈبل ہڑتال‘ 1960 کے بعد پہلا ایسا موقع ہے، جب اس وقت ہولی وڈ اداکار سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن نے ایس اے جی کی ہڑتال کی قیادت کی تھی۔

یہ ان کے سیاست میں قدم رکھنے سے کافی پہلے کی بات ہے، ہولی وڈ کے اداکاروں نے آخری بار 1980 میں ہڑتال کی تھی۔

اداکاروں کی ہڑتال کے باعث امریکی فلم اسٹوڈیوز اور اسکرپٹ ٹیلی ویژن سمیت دیگر پروڈکشن ہاؤس بند ہوسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024