• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

سوڈان سے مزید 20 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

شائع May 9, 2023
وزارت خارجہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا — فائل فوٹو: دفتر خارجہ
وزارت خارجہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا — فائل فوٹو: دفتر خارجہ

سوڈان میں خانہ جنگی کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کمرشل پرواز جدہ سے مزید 20 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوڈان سے پہنچنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

وزارت خارجہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر ضروری سہولیات اور ان کے گھروں تک پہنچنے میں تعان کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران حکومتی اداروں بشمول وزارت خارجہ، پاک فضائیہ، اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔

28 اپریل کو 149 پاکستانیوں کا پہلا قافلہ بحفاظت کراچی پہنچ گیا تھا جس میں 149 شہری شامل تھے جس کے بعد پاک فضائیہ کا دوسرا سی-130 ہرکولس طیارہ 110 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔

اس کے بعد یکم مئی کو سوڈان میں پھنسے مزید 93 پاکستانی فلائٹ پی کے 754 کے ذریعے صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اِن 93 پاکستانیوں کی آمد کے بعد اب تک 636 پاکستانی سوڈان سے 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے جدہ کے راستے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024