• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

عاطف اسلم کو ’انتہا کی حد تک‘ چاہتی تھی، در فشاں سلیم

شائع April 14, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں سلیم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں گلوکار عاطف اسلم کو انتہا کی حد تک چاہتی تھیں اور ان کا اس وقت دل ٹوٹا جب انہیں معلوم ہوا کہ گلوکار شادی شدہ ہیں۔

در فشاں سلیم نے 2020 میں اداکاری کا آغاز ڈرامے ’دلربا‘ سے کیا تھا، تاہم انہیں 2021 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’پردیس‘ سے شہرت ملی۔

اداکارہ اس وقت تک ڈیڑھ درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کا شمار اب اے لسٹر اداکاراؤں میں کیا جانے لگا ہے۔

حال ہی میں وہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں صرف اداکارہ بننے کا جنون تھا اور وہ اس وقت اسکرپٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھیں لیکن اب ان کے پاس اسکرپٹ کی زیادہ اہمیت ہے۔

در فشاں سلیم کے مطابق اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ اگر ہدایت کار بھی بہترین مل جائے تو بہت اچھا ہوگا۔

پروگرام میں ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی وہ کسی پر ’کرش‘ رہی ہیں؟ یعنی کیا کبھی انہوں نے کسی کو چاہا؟

اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ ہاں ان کا پہلا ’کرش‘ گلوکار عاطف اسلم تھے۔

در فشاں سلیم کے مطابق انہوں نے کم عمری میں عاطف اسلم کو انتہا کی حد تک چاہا، وہ ان پر بہت زیادہ فدا تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت صرف عاطف اسلم کو ہی سنتی رہتی تھیں اور ان سے متعلق ہی باتیں کرتی رہتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن اب بھی انہیں یاد دلاتی ہیں کہ وہ عاطف اسلم کو کس قدر انتہا کی حد تک چاہتی تھیں۔

در فشاں سلیم کے مطابق ان کا اس وقت دل ٹوٹا جب انہوں نے عاطف اسلم سے ان کی شادی کے دوسرے دن ملاقات کی۔

اداکارہ نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن عاطف اسلم نے شادی کی، اس کے دو دن بعد وہ ان سے ملیں اور اس وقت ان کا دل ٹوٹ گیا۔

در فشاں سلیم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ نوجوان تھیں اور او لیول کی طالبہ تھیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ عاطف اسلم کے علاوہ انہیں کوئی اور پسند نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024