• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

شائع February 19, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام/ عائشہ عمر
— فوٹو: انسٹاگرام/ عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ کرائے گئے بولڈ فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتیں اور نہ ان سے کمٹمنٹ کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شعیب اختر نے سوال پوچھا کہ آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا جس پر عائشہ عمر نے جواباً سوال کیا کون کہہ رہا ہے ؟

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔

جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، نہ ایسے مرد کی زندگی کا حصہ بنتی ہوں جو پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ کمٹمنٹ کیے ہوئے ہو، عائشہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔

اس بات پر شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹرورسی (تنازع) بہت بڑا ہوگیا تھا، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ پاکستانی جریدے کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جو اُس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی ہوگئی ہے جس کی وجہ عائشہ عمر اور شعیب ملک کا یہی فوٹو شوٹ ہے۔

سال 2021 میں بھی عائشہ عمر نے اسی بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس پر ایک صارف کی تنقید پر اداکارہ نے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں کی بہت عزت کرتی ہیں اور یہ کہ شعیب ملک ان کے بہترین دوست ہیں۔

اداکارہ نے سوال پوچھنے والے کو بتایا کہ وہ اور شعیب ملک ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، ان کی آپس میں اچھی دوستی ہے اور یہ کہ دنیا میں ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024