• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

اسلام آباد میں ماحول کو تباہ کرنے کا الزام: بیرسٹر سیف پر فرد جرم عائد

شائع February 16, 2023
اس سے قبل گزشتہ ماہ اسی عدالت نے بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے—فائل فوٹو:اے پی پی
اس سے قبل گزشتہ ماہ اسی عدالت نے بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے—فائل فوٹو:اے پی پی

سینئر اسپیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سردار محمد آصف کی عدالت نے سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف پر اسلام آباد کے زون تھری کے علاقے شاہدرہ میں ’ماحول کو تباہ کرنے‘ پر فرد جرم عائد کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انوائرمنٹ ونگ اور پی ٹی آئی رہنما کے وکلا نے اپنا اپنا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔

ملزم کے وکیل عارف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو اس وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

انہوں نے استدلال کیا کہ ان کے موکل نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

دوسری جانب سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے ماحولیات اور مارگلہ ہلز کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد سی ڈی اے اس کے خلاف شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی جب کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اسی عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور بہارہ کہو پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم انہوں نے ضمانت کرالی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری پرزرویشن آف لینڈ اسکیپ آرڈیننس 1966، سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور سی ڈی اے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ریگولیشن 2008 کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے تھے۔

بیرسٹر سیف کے خلاف بنائے گئے چالان کے مطابق ان پر سی ڈی اے زون تھری میں واقع شاہدرہ کی ریونیو اسٹیٹ میں ماحولیات کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا تھا کہ علاقے کے عملے نے انہیں ایسا کرنے سے بار بار روکنے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہیں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024