• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

پی ٹی آئی کے کئی سابق ایم این ایز پارلیمنٹ لاجز کے لاکھوں روپے کے نا دہندہ نکلے

شائع February 14, 2023
جاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں — فوٹو: کنول شوزب ٹوئٹر اکاؤنٹ
جاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں — فوٹو: کنول شوزب ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز کے کرائے، بجلی و سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔

جن اراکین نے پالیمنٹ کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ان میں سابق وفاقی وزیر فخر امام بھی شامل ہیں جو پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے واجب الادا ہیں، فخر امام پر لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔

دستاویزات کے مطابق فخر امام گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، سابق وفاقی وزیر علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے ایک لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں جب کہ پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

جاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں جب کہ منورہ بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ نکلی ہیں، اسی طرح عاصمہ قدیر 4 لاکھ روپے اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق سابق رکن اسمبلی ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر 85 ہزار اور امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں، حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے دیگر جن اراکین نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے ان میں شیر علی ارباب بھی شامل جن پر 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان پر 2 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں جب کہ ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ ہیں، ان کے علاوہ شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024