• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ترکیہ زلزلہ: سیریز کورلش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق

شائع February 13, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

ترکش ڈرامہ کورولش عثمان میں کردار ادا کرنے والے اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ ترکیہ میں آنے والے بدترین زلزلے میں انتقال کرگئے۔

ترک سیریز کورولش عثمان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکار اور ان کی اہلیہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی۔

اس کے علاوہ ترکیہ کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بھی ترک اداکار کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

کمپنی کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ کورولس عثمان سیریز میں کردار ادا کرنے والے ادا جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زیلان تگرس ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آنجہانی اداکار نے ترکش سیریز کورولس عثمان میں قونیا پیلس کے سپاہی کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں بدترین زلزلہ آیا تھا، اب تک زلزلے سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024