• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی بہت اچھی چیز ہے، اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے، زارا نور عباس

شائع September 7, 2022
شادی سے زندگی مضبوط بنتی ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
شادی سے زندگی مضبوط بنتی ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ زارا نور عباس نے جلد شادی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں اور رشتے میں بندھ جانے کے بعد اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔

زارا نور عباس حال ہی میں احمد بٹ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی پر بھی بات کی اور ساتھ ہی جلد شادی کرنے کا راز بھی بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ’بیگم بادشاہ‘ کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، وہ پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتی رہی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مذاق میں بتایا کہ ’زیبائش‘ ڈرامے میں وہ، ان کی والدہ، خالہ بشریٰ انصاری اور شوہر اسد قریشی اس لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے پہلے یہی ڈراما گھر کے کچن میں ایک ساتھ کیا، پھر اسے اسکرین پر لانے کا منصوبہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا، شوہر اسد صدیقی

زارا نور عباس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اور اسد قریشی کے درمیان بہت ہی کم تنازع ہوتا ہے، حال ہی میں انہوں نے شوہر کے ساتھ اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟

زارا نور کی اسد صدیقی سے دوسری شادی ہے—فائل فوٹو: فیس بک
زارا نور کی اسد صدیقی سے دوسری شادی ہے—فائل فوٹو: فیس بک

زارا نور عباس نے اسی حوالے سے مزید وضاحت کی کہ وہ صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ کر گزریں گی۔

مزید پڑھیں: زارا نور عباس عید پر اپنی تصاویر شیئر کرنے والی شخصیات سے ناخوش

زارا نور عباس نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی اداکارہ شادی کرتی ہیں تو برانڈز اور لوگ ان کے ساتھ کام کرنا کم کردیتے ہیں لیکن جیسی ہی کوئی اداکارہ حاملہ بن جاتی ہیں تو سب برانڈز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

جلد شادی کرنے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں، بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں آئی تھیں، جس پر بعد ازاں یہ خبریں وائرل ہوئیں کہ اداکارہ کا حمل ضائع ہوگیا۔

اس پررواں برس جنوری میں اسد قریشی نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی مگر وہ پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔

زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی شای کی ناکامی پر زارا نور عباس ماضی میں کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ شوہر کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہ دیے جانے کی وجہ سے ہی ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور ان کی طلاق ہوئی۔

زارا نور عباس ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ان کی طلاق پر لوگوں نے باتیں کیں کہ اداکارائیں اور اداکاراؤں کی بیٹیاں طلاق ہی لیتی ہیں۔

,

تبصرے (1) بند ہیں

عرفان Sep 08, 2022 05:03pm
یہ ایسا علظ بھی نہیں ہے ساری انڈستری چند ایک کو چھوڑ کر طلاق لیے بیتھی ہے-

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024