• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شیاؤمی پہلی بار سال بھر میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی تیسری بڑی کمپنی قرار

شائع January 28, 2022
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

سام سنگ نے ایک بار پھر سالانہ بنیادوں پر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

مگر 2021 شیاؤمی کے لیے بہترین سال ثابت ہوا جب وہ پہلی بار دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی قرار پائی جو 2020 مین چوتھے نمبر پر تھی۔

اسی طرح کئی برس بعد ہواوے ٹاپ 3 بلکہ 5 کمپنیوں کی فہرست سے باہر ہوگئی جس کی وجہ امریکی پابندیاں ہیں۔

آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق 2021 کے 12 مہینوں کے دوران سام سنگ ایک بار پھر سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی۔

2021 میں مجموعی طور پر ایک ارب 35 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو 2020 کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپلائی چین اور پرزہ جات کی قلت نے اسمارٹ فون مارکیٹ پر 2021 کی دوسری ششماہی کے دوران اثرات مرتب کیے گئے اور یہ سلسلہ 2022 میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

2021 میں سام سنگ نے عامی سطح پر 27 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کیے اور اس کا مارکیٹ شیئر 20 فیصد رہا۔

ایپل 23 کروڑ 57 لاکھ آئی فونز فروخت کرکے دوسرے، شیاؤمی 19 کروڑ 10 لاکھ فونز کے ساتھ تیسرے، اوپو 13 کروڑ 35 لاکھ فونز کے ساتھ چوتھے اور ویوو 13 کروڑ 13 لاکھ فونز کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہی۔

دوسری جانب کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق 2017 کے بعد پہلی بار سالانہ بنیادوں پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں بہتری نظر آئی اور کورونا کی وبا کے بعد 2021 میں فونز کی طلب میں اضافہ ہوا۔

اس کی رپورٹ میں بھی سام سنگ کو سال بھر میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی قرار دیا گیا جس نے 2021 میں 27 کروڑ 10 لاکھ فونز فروخت کیے۔

ایپل دوسرے، شیاؤمی تیسرے، اوپو چوتھے اور ویوو 5 ویں نمبر پر رہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024