• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کورلش عثمان کی نئی قسط کیوں نشر نہیں ہورہی؟ وجہ سامنے آگئی

شائع January 9, 2022
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کورلش عثمان ترکی کی ایک ایسی ڈراما سیریز ہے جو پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔

ہر ہفتے بدھ کے دن نشر ہونے والے ڈرامے کی نئی قسط 5 جنوری کو نشر نہیں ہوئی اور بری خبر یہ ہے کہ 12 جنوری کو بھی اسے نشر نہیں کیا جائے گا۔

ڈرامے کی 78 ویں قسط نشر نہ ہونے کی وجہ کچھ اور نہیں کورونا وائرس کی وبا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بنا۔

بیان میں بتایا گیا کہ کورلش عثمان اور اسی کمپنی کے ایک اور ڈرامے داستان کے سیٹس پر کچھ افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

اس تشخیص کے نتیجے میں دیگر افراد کے تحفظ کے لیے ان کی شوٹںگ کو روک دیا گیا اور کورلش عثمان اور داستان کی نئی اقساط تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

مگر اس کے ساتھ اچھی خبر یہ ہے کہ ٹوئٹ میں دونوں ڈراموں کی نئی اقسام کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔

اس اعلان کے مطابق اب کورلش عثمان کی نئی قسط 2 ہفتے تاخیر کے بعد 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جبکہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کو ترکی میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈراما تصور کیا جاتا ہے جو دیگر تاریخی ڈراموں کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کررہا ہے۔

77 ویں قسط کا اختتام سنسنی خیز موڑ پر ہوا (ڈرامے کی کہانی بیان کرنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ جن افراد نے اسے دیکھا نہیں ان کا مزہ خراب نہ ہو) اور اسی وجہ سے ناظرین نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

کورلش عثمان کے تیسرے سیزن میں اب تک عثمان کو اپنے حریفوں کے مدمقابل کافی مشکلات کا سامنا ہوا ہے اور اسی وجہ سے کہانی نے شروع سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024