• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اعجاز اسلم اور مشال خان 'فیوچر امپرفیکٹ' میں ساتھ نظر آنے کو تیار

اداکار کے مطابق اس فلم میں ناظرین انہیں ٹی وی کے رومانوی کرداروں سے مختلف انداز اپنائے دیکھیں گے---فوٹو: اسکرین شاٹ
اداکار کے مطابق اس فلم میں ناظرین انہیں ٹی وی کے رومانوی کرداروں سے مختلف انداز اپنائے دیکھیں گے---فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے مقبول اداکار اعجاز اسلم اپنی آنے والی فلم 'فیوچر امپرفیکٹ' میں اداکارہ مشال خان کے ہمراہ اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

اعجاز اسلم کے مطابق اس فلم میں ناظرین انہیں ٹی وی کے رومانوی کرداروں سے مختلف انداز اپنائے دیکھیں گے۔

محمد کامران جاوید کی تحریر پر مبنی اور ان کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے جو مافوق الفطرت صورتحال پر بنی ہے۔

اس فلم میں ایک سیلزمین کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کا کردار اعجاز اسلم ادا کررہے ہیں، جو اپنے مستقبل کی خود سے لکھی ہوئی ڈائری کو دریافت کرتا ہے۔

ڈائری کی یہ دریافت انہیں ایک ایسے سفر پر لے جاتی ہے جس سے ان کی زندگی کا رخ بدل جاتا ہے۔

یوٹیوب پر 'فیوچر امپرفیکٹ' کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے جس میں مختلف اداکاروں کی جھلکیاں موجود ہیں۔

اس فلم میں اعجاز اسلم اور مشال خان، اداکار خالد انعم، خالد ظفر اور حسام خان کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے اس فلم کو ٹی وی پر عام طور پر دکھائے جانے والے مواد سے 'بہت مختلف' قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ایکشن اور سسپنس ہے اور یہ پاکستانی میں بنائے جانے والی مختصر فلموں سے مختلف ہے۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ اس فلم کی نوعیت مختلف ہے اور یہ دیکھنے میں واقعی اچھی لگ رہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 'عموماً ہم ٹی وی پر جو خاندانی زندگی یا رومانوی موضوعات کے گرد گھومتی کہانیاں دیکھتے ہیں یہ کہانی ان سے الگ ہے'۔

مشال نے کہا کہ یہ کہانی 'طاقت' اور 'صحیح اور غلط میں سے منتخب کرنے' سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایکشن سے بھرپور ہے اور اس ایکشن کی کوریوگرافی ابراہیم کُشتی والا نے کی ہے، جنہوں نے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی ہوئی ہے۔

اعجاز اسلم حال ہی میں اداکارہ ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کے ساتھ عید ٹیلی فلم 'گھن چکر' میں نظر آئے تھے جبکہ مشال خان کو ڈراما سیریل 'خواب نگر کی شہزادی' میں میکال ذوالفقار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024