• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صبور علی پر دوران سفر فیس ماسک نہ پہننے کا الزام

شائع July 20, 2021
اداکارہ پر پہلے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پر پہلے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبور علی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے دورانِ سفر پرواز میں فیس ماسک نہیں پہنا تھا، جس کے بعد ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستان کو اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور حکومت نے لوگوں کو فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایات کر رکھی ہیں مگر ٹوئٹر پر بعض لوگوں نے اداکارہ صبور علی پر فیس ماسک نہ پہننے کا الزام عائد کیا۔

ٹوئٹر پر ایم بلیخ کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صبور علی نے دوران سفر فیس ماسک نہیں پہنا تھا جب کہ ایئرپورٹ اسٹاف کی جانب سے فیس ماسک فراہم کرنے کے باوجود بھی انہوں نے ماسک پہننا ضروری نہیں سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: صبور علی نے منگنی کرلی

ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ صبور علی جس پرواز میں سفر کر رہی تھیں، اسی پرواز میں ٹوئٹ کرنے والے شخص کی بہن بھی سفر کر رہی تھیں اور اداکارہ نے پورے سفر کے دوران فیس ماسک نہیں پہنا۔

اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ جب صبور علی کو ایک ایئرپورٹ اسٹاف نے فیس ماسک مہیا کیا تو انہوں نے صرف بورڈنگ کے وقت کچھ لمحات کے لیے فیس ماسک پہنا اور اس کے بعد انہوں نے اسے پہننے سے انکار کیا۔

ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صبور علی نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرز نے فیس ماسک پہننے سے منع کر رکھا ہے، کیوں کہ انہیں الرجی کا مسئلہ ہے۔

مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل سے دوسری ٹوئٹ میں صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا کہ اگر انہیں اپنی صحت کی پرواہ نہیں تو نہ کریں مگر دوسروں کی صحت کو یوں داؤ پر نہ لگائیں۔

ساتھ ہی اسی ٹوئٹ میں صبور علی کو مینشن بھی کیا گیا۔

ایم بلیخ کی جانب سے صبور علی پر فیس ماسک نہ پہننے کا الزام لگائے جانے کی ٹوئٹس کرنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جب کہ بعض لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

بعض لوگوں نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف دوران سفر بلکہ دیکھا جائے تو صبور علی نے کبھی فیس ماسک پہنا ہی نہیں اور وہ سماجی فاصلوں کی ہدایات پر بھی عمل نہیں کرتیں اور ثبوت کے طور پر اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔

بعض افراد نے لکھا کہ اداکار جو کورونا سے متعلق حقائق سے بخوبی آگاہ ہیں، وہ صبور علی کی طرح رویہ اختیار کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا جب کہ بعض صارفین نے لکھا کہ انہیں اداکارہ سے ایسی اُمید نہیں تھیں۔

جہاں زیادہ تر لوگوں نے صبور علی پر تنقید کی، وہیں کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی اور دلیل دی کہ یہ سچ ہے کہ بعض لوگوں کو فیس ماسک پہننے سے مسائل ہوتے ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے ماسک پہننے سے روک رکھا ہوتا ہے۔

ساتھ ہی صبور علی کی حمایت کرنے والے افراد نے لکھا کہ کسی ایک شخص کی جانب سے فیس ماسک نہ پہننے سے پورے ملک کو کورونا نہیں ہوجائے گا اور اگر اس نے نہیں پہنا تو دوسرے لوگوں کو پہننا چاہیے، فاصلہ اختیار کرنا چاہیے اور ایسی چھوٹی بات کو یوں اچھالنا نہیں چاہیے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صبور علی پر کورونا کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہو، اس سے قبل مارچ میں قریبی دوست کی شادی میں بھی انہیں فیس ماسک کے بغیر بہت سارے لوگوں کے ساتھ انتہائی قریب ہوکر ڈانس کرتے دیکھا گیا تھا۔

ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی صبور علی پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Jul 20, 2021 11:08am
Third grade celebrity

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024