• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا پہلا ملٹری ریئلٹی شو نشر ہونے کے لیے تیار

شائع June 1, 2021
شو کو پی ٹی وی اور ہم نیوز پر نشر کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
شو کو پی ٹی وی اور ہم نیوز پر نشر کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

پاکستان میں اگرچہ میوزک اور کامیڈی ریئلٹی شو ٹیلی وژن پر پیش ہوتے رہے ہیں لیکن جلد ہی شائقین ملک کا پہلا ملٹری ریئلٹی شو بھی چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

میزبان، اداکار و گلوکار فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں ملک کے پہلے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ جلد ہی شائقین شو کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

فخر عالم کے مطابق ملک کے پہلے ریئلٹی شو کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی ہم نیوز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شو کو کب سے نشر کیا جائے گا۔

فخر عالم نے ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے شو کی عکس بندی کو زندگی کا سب سے مشکل ٹاسک بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے عکس بندی کے دوران حقیقی ہیروز کی جرات کو قریب سے دیکھا۔

فخر عالم کی جانب سے ریئلٹی شو کو جھلکیاں شیئر کیے جانے کے بعد سینئر اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی سمیت کرکٹر اور دیگر اداکاروں نے بھی شو کی جھلکیوں کو ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وہ پہلے فوجی ریئلٹی شو کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اعجاز اسلم نے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے فخر عالم اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی سی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مذکورہ شو کے حوالے سے پہلے ہی خبریں تھیں کہ جلد پاک فوج کے تعاون سے فخر عالم ایک منفرد شو کرنے جا رہے ہیں اور اب اس کی جھلکیاں بھی سامنے آگئیں۔

ماضی میں فخر عالم مبہم انداز میں شو سے متعلق ٹوئٹس میں بتاتے رہتے تھے اور انہوں نے اپریل میں ہی فوجی عہدیداروں اور دیگر افراد کے ساتھ مذکورہ شو سے متعلق اہم میٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جلد اہم منصوبے کی عکس بندی شروع کی جائے گی۔

خبریں ہیں کہ پہلے ملٹری ریئلٹی شو کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ دبئی میں بھی کی گئی اور مذکورہ شو میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے کو دکھایا جائے گا۔

ریئلٹی شو میں حقیقی فوجی اہلکاروں سمیت مختلف اداکار، کرکٹرز و نامور شخصیات کو بھی ایکشن میں دکھائے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ریئلٹی شو میں کون کون سے اداکار ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024