• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویب سیریز کو سراہنے پر ایکتا کپور، پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کی مشکور

شائع June 1, 2021
اریبہ حبیب کی اسٹوری کے جواب میں ایکتا کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹوز: انسٹاگرام
اریبہ حبیب کی اسٹوری کے جواب میں ایکتا کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹوز: انسٹاگرام

یوں تو کہا جاتا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں اور پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار ایکتا کپور کے کام کو سراہنا اسی بات کا ثبوت ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک ابھرتی ہوئی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایکتا کپور کی ویب سیریز کی تعریف کی جس کے جواب میں ایکتا نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بھارتی رومانوی ویب سیریز 'بروکن بٹ بیوٹی فل' کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور انہیں سراہا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے اسٹوری میں 'بروکن بٹ بیوٹی فل 3'، ایکتا کپور اور اداکار سدھارتھ شکلا کو مینشن کرتے ہوئے ویب سیریز کے مواد کی تعریف کی اور لکھا کہ اسے لازمی دیکھنا چاہیے۔

اریبہ حبیب کی اسٹوری کے جواب میں بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار ایکتا کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکتا کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جواب دیا کہ 'آداب! سرحد پار سے آپ کی محبت کا شکریہ '۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارتی کے مابین جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی تعریف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ مئی میں ماضی میں پاکستان کے خلاف بھی کئی مرتبہ بیانات دینے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے پاکستانی کامیڈین اور ریپر علی گل پیر کی پیروڈی کی تعریف کی تھی۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے گانے 'بول ہو ' کو سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024