• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عراق: کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی، 82 افراد جاں بحق

شائع April 25, 2021
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

عراق کے دارالحکومت بغداد میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹر' کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ تھا۔

مزید پڑھیں: ترکی: ہسپتال کے 'آئی سی یو' میں آگ لگنے سے 9 کورونا مریض ہلاک

ترجمان خالد المحنا نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہمیں فوری طور پر مستقبل میں اس طرح کے دردناک واقعات سے بچنے کے لیے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا ہوگا.

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عراقی دارالحکومت کے دیالہ پل کے علاقے میں ابن خطیب ہسپتال میں آکسیجن ٹینک پھٹنے سے آگ لگی۔

رائٹرز کے فوٹوگرافر نے بتایا کہ بہت سی ایمبولینسز زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی تھیں۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں زخمی نہ ہونے والے مریضوں کو بھی ہسپتال سے باہر منتقل کردیا گیا۔

دفاعی یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ آتشزدگی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہوئی اور 120 افراد میں سے 90 افراد کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس: وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

میجر جنرل کدھم بوہن نے مزید کہا کہ آگ بجھادی گئی ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ غفلت کا ثبوت ہے لہذا میں نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور ہسپتال کے منیجر اور سیکیورٹی اور مرکز کے سربراہوں کو بھی ان تمام افراد کے ساتھ حراست میں لیا جائے جب تک کہ ہم ان لاپرواہوں کی نشاندہی کریں اور احتساب کے دائرے میں لے کر آئیں۔

ایک عینی شاہد جو اپنے بھائی سے ملنے گیا تھا اس نے بتایا کہ آکسیجن کی ٹینکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تو لوگوں نے کھڑکیوں سے گود کر جان بچائی اور اس دوران آگ کووڈ 19 کے مریضوں کے وارڈ میں تیزی سے پھیل گئی۔

دھماکے کے وقت وہاں موجود مریضوں میں سے ایک کے رشتہ دار نے بتایا کہ شروع میں ایک دھماکا ہوا اور آگ ایندھن کی طرح پھیل گئی۔

مزید پڑھیں: روس: وینٹیلیٹر میں آگ لگنے سے ہسپتال میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ 'میرا بھائی بیمار تھا اور دھواں اس تک پہنچا چکا تھا میں اپنے بھائی کو سڑک پر لے گیا، پھر میں واپس آیا تب تک آخری منزل تک آگ نہیں پھیلی تھی اور میں نے دیکھا کہ ایک 19 سالہ لڑکی کا دم گھٹ رہا تھا اس کی موت ہونے ہی والی تھی'۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور میں نیچے بھاگ گیا، لوگ چھلانگ لگا رہے تھے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ عراق میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے اور 15 ہزار 217 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان نے واقعے پر عراق کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے نیک خواہشات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024