• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی اداکار کی پھندا لگی لاش برآمد

شائع February 7, 2021
اداکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج جاری تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
اداکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج جاری تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

بھارت کی تیلیگو فلم انڈسٹری کے اداکار شری واستو چندراسیکر نے خودکشی کرلی، ان کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار ایک ویب سیریز ولامائی تھرایو کا حصہ تھے اور ان کی ایک فلم کی شوٹنگ بھی جاری تھی۔

بدھ کے روز کوئی شوٹنگ نہیں ہوئی تھی لیکن انہوں نے گھروالوں کو بتایا تھا کہ شوٹنگ تھی اور پیرامبور میں واقع گھر کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: محض 4 ماہ میں پانچویں بھارتی اداکار کی خودکشی

وہ بظاہر اپنے اہلخانہ کے زیر ملکیت دوسرے گھر گئے تھے اور وہیں انہوں نے خودکشی کی۔

—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

اداکار کی لاش اس گھر سے ملی جسے ان کے والد اپنے کاروبار کے لیے استعمال کرتے تھے، ان کی آخری رسومات جمعے کے روز ادا کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

فلم و ٹی وی سے تعلق رکھنے والے افراد نے باصلاحیت اداکار کی اچانک موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

یوٹیوب کے لیے بنائی جانے والی ان کی ویب سیریز کو ایک مقبول تیلیگو ٹی و چینل پر پرائم ٹائم پر نشر کیا جارہا تھا اور اس کے کافی چرچے تھے۔

ویب سیریز کی کہانی میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح کبھی کبھار والدین غیرمتوازن شادیوں کے ذریعے اپنی بیٹیوں کی تکلیف کی وجہ بن جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں میں خودکشی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ برس سشانت سنگھ راجپوت سمیت 6 اداکاروں نے خودکشی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024