• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

ٹی سی ایل 20 سیریز کے اسمارٹ فونز متعارف

شائع January 12, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
— فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ٹیلی ویژن تیار کرنے کے لیے معروف کمپنی ٹی سی ایل کئی سال سے اسمارٹ فون کو بھی متعارف کرا رہی ہے۔

اب لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر ٹی سی ایل 20 سیریز کے فونز متعارف کرائے گئے۔

اس سیریز میں 5 فونز شامل ہیں جن میں سے ٹی سی ایل 20 5 جی اور ٹی سی ایل 20 ایس ای جنوری میں ہی مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

تاہم باقی 3 فونز ٹی سی ایل 20 پرو 5 جی، ٹی سی ایل 20 ایل اور ٹی سی ایل 20 ایس کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور انہیں موسم گرما میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹی سی ایل 20 فائیو جی

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

یہ اس کمپنی کا سب سے سستا 5 جی فون ہے، جس میں اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر دیا گیا ہے۔

یہ فون 6.67 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے، جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈسپلے میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا گیا ہے اور 91 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو ہے۔

6 جی بی ریم، 5 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 2.7 جی بی پی ایس اور بلیوٹوتھ 5.1 دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل میکرو شوٹر کیمرے موجود ہیں۔

ٹی سی ایل 20 ایس ای

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

اس فون میں 6.82 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا ہے، جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم، ایف ایم ریڈیو، بلیوٹوتھ 5.0 اور یو ایس بی سی دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل auxiliary کیمرا دیا گیا ہے۔

ٹی سی ایل 20 فائیو جی کی قیمت 299 یورو (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ٹی سی ایل 20 ایس ای 149 یورو (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024