• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

مائیکرو سافٹ کا سب سے طاقتور ٹیبلیٹ سرفیس پرو 7 پلس

شائع January 11, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے اپنا اب تک سب سے طاقتور سرفیس پرو ٹیبلیٹ متعارف کرادیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے سرفیس پرو 7 پلس کو لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ عام طور پر اس ٹیکنالوجی نمائش میں کچھ خاص پیش نہیں کرتی مگر اس بار اس نے اچانک ٹیبلیٹ پیش کرنے کا اعلان کیا۔

سرفیس پرو 7 پلس میں کچھ اہم اپ ڈیٹس کی گئی ہیں جن میں ریموو ایبل ایس ایس ڈی اسٹوریج، پہلے سے بڑی بیٹری اور ایل ٹی ای کنکٹویٹی قابل ذکر ہیں۔

تاہم فی الحال یہ ٹیبلیٹ ایجوکیشن اور بزنس صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔

ان میں ریموو ایبل ایس ایس اسٹوریج ممکنہ طور پر سب سے منفرد فیچر ہے کیونکہ یہ اس سے پہلے کمپنی کے ٹیبلیٹس کا حصہ نہیں تھا۔

ایل ٹی ای کا اضافہ انٹیل کور آئی 5 پراسیسر والے ٹیبلیٹس میں ہوگا اور ایل ٹی ای سم کارڈز اور ای سم میں کام کرے گی۔

مائیکروسافت کا کہنا ہے کہ ایل ٹی ای کنکٹویٹی 180 سے زائد ممالک میں کام کرے گی۔

سرفیس پرو 7 پلس سمیں پراسیسر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور انٹیل 11 جنریشن ٹائیگر لیک پراسیسر جیسے کور آئی 3، آئی 5 اور آئی 7 کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

کور آئی 3 پراسیسر والے ٹیبلیٹ کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی جس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔

اسی طرح کور آئی 7 والے ٹیبلیٹ میں 32 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج ہوگی جس کی قیمت 2799 ڈالرز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024