• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

موٹرولا کے 4 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز پیش

شائع January 9, 2021

موٹرولا نے 2021 کا آغاز 4 نئے کم قیمت فونز سے کیا ہے جس میں سے ایک کمپنی کا سب سے سستا 5 جی فون بھی ہے۔

کمپنی کی جانب سے موٹو جی سیریز کے 3 فونز موٹو جی اسٹائلوس، موٹو جی پاور اور موٹو جی پلے جبکہ ایک موٹرولا ون 5 جی ایس پیش کیا گیا ہے۔

لاس ویگاس میں 11 جنوری کو شروع ہونے والی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے حوالے سے موٹرولا نے اپنے یہ نئے فونز پیش کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ چاروں فونز بہترین فیچرز کے ساتھ کم قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ان چاروں میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے تاہم جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

موٹرولا ون 5 جی ایس

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

یہ گزشتہ سال کے موٹرولا ون 5 جی کا اپ ڈیٹ ماڈل ہے۔

اس فون میں 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 750 جی 5 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فون سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 399 ڈالرز (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

موٹو جی سیریز

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹو جی پلے میں 6.5 انچ، موٹو جی پاور میں 6.6 انچ اور موٹو جی اسٹائلوس میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

موٹو جی پلے میں اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئئی ہے جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

موٹو جی پاور میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ کیمرا دی اگیا ہے۔

فون کا سیلفی کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

موٹو جی اسٹائلوس کے نام سے ہی ظاہر ہے اس میں اسٹائلوس سپورٹ موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 678 پراسیسر دیا گیا ہے۔

4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

اس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

تینوں فونز میں ہیڈفون جیک موجود ہے جبکہ یو ایس بی سی پورٹ بھی دی گئی ہے۔

موٹو جی پلے کی قیمت 169 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، موٹو جی پاور 199 ڈالرز (لگ بھگ 32 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ موٹو جی اسٹائلوس 299 ڈالرز (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

یہ فون بھی سب سے پہلے امریکا میں 14 جنوری سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024