• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

فوربز کی ایشیا ‘ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی فہرست میں تین پاکستانی بھی شامل

شائع December 8, 2020
پہلی بار فوربز نے ایشیا کے ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے—فوٹو: فوربز
پہلی بار فوربز نے ایشیا کے ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے—فوٹو: فوربز

معروف اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی ایشیا کے ‘100 ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی پہلی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان و ایمن خان سمیت گلوکار عاطف اسلم بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

’فوربز‘ سالانہ بنیادوں پر جہاں دنیا کے بااثر ترین، مقبول ترین، زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات اور انڈر تھرٹی کی فہرستیں جاری کرتا ہے۔

وہیں ’فوربز‘ نے اس سال سے ایشیائی خطے کے ‘100ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی فہرست بھی جاری کرنا شروع کردی۔

‘100ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی ’فوربز‘ کی پہلی فہرست میں مجموعی طور پر ایشائی ممالک کی 100 شوبز، فیشن، ٹیکنالوجی، اسپورٹس و لگژری برانڈز کی ایسی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس سے سماج اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

فہرست میں ایمن خان کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے—فوٹو: فوربز
فہرست میں ایمن خان کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے—فوٹو: فوربز

فہرست میں شامل کی گئی شخصیات کو ان کے فالورز، ان کے کام، ان کی جانب سے انسانی حقوق پر واضح مؤقف، معاشرے میں بہتری لانے کی کاوشوں اور ان کے اقدامات کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے کر انہیں فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فوربز‘ کی انڈر 30 شمالی امریکی فہرست میں تین پاکستانی شامل

بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان، اکشے کمار، کترینہ کیف، انوشکا شرما، جیکولین فرنانڈس، شاہد کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، شریا گوشل، نیہا ککڑ اور ہریتھک روشن سمیت دیگر بھارتی شخصیات کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں ماہرہ خان کو بھی شامل کیا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
فہرست میں ماہرہ خان کو بھی شامل کیا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

فہرست میں سب سے زیادہ چین کی شخصیات شامل ہیں جب کہ فہرست میں جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور ایران سمیت دیگر ممالک کی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل کی گئی شخصیات کے حوالے سے ان کے اثر و رسوخ اور کردار پر بھی بات کی گئی ہے۔

عاطف اسلم بھی فہرست کا حصہ ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب ویلو میوزک اسٹیشن
عاطف اسلم بھی فہرست کا حصہ ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب ویلو میوزک اسٹیشن

نہ صرف شخصیات بلکہ برانڈز، گروپس اور بینڈز کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور پہلے نمبر پر جنوبی کوریا کے خواتین کے میوزیکل بینڈ بلیک پنک کو رکھا گیا ہے، اسی فہرست میں جنوبی کورین بینڈ بی ٹی ایس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں ہولی وڈ اداکارہ 40 سالہ ربل ولسن کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اصل میں آسٹریلوی ہیں، اسی فہرست میں آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ ہیرو کرس ہیمس ورتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین میوزیکل بینڈ بلیک پنک کو فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جنوبی کورین میوزیکل بینڈ بلیک پنک کو فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024