• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیمبرج ڈکشنری میں’اچھا‘ لفظ شامل کیے جانے پر لوگ خوش

شائع December 7, 2020
اچھا کو ڈکشنری میں شامل ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا—فائل فوٹو: اے ای ٹیچنگ
اچھا کو ڈکشنری میں شامل ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا—فائل فوٹو: اے ای ٹیچنگ

دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری ’کیمبرج‘ کی جانب سے اردو کے عام بولے جانے والے لفظ ’اچھا‘ کو ڈکشنری میں شامل کیے جانے پر لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کیمبرج ڈکشنری کے ماہر لسانیات ہر سال دنیا کی مختلف زبانوں کے عام الفاظ کو ڈکشنری کا حصہ بناتے ہیں اور اب تک ڈکشنری میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب الفاظ شامل کیے جاچکے ہیں جو دیگر زبانوں سے مستعار چکے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈکشنری کا حصہ بننے والے الفاظ میں اردو زبان کا عام لفظ ’اچھا‘ بھی شامل ہے جو کہ نہ صرف اردو بولنے والے بولتے ہیں بلکہ پاکستان و ہندوستان میں بولی جانے والی دیگر ہندی، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی و سرائیکی سمیت دیگر زبانوں میں بھی اب استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمبرج ڈکشنری میں ’اچھا‘ لفظ کو شامل کرتے ہوئے اس کی معنی خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر بیان کی گئی ہیں۔

ڈکشنری میں ساتھ ہی جملے کو استعمال کرنے کی مثال بھی دی گئی ہے۔

مثالی جملے میں بتایا گیا ہے کہ ’میں اسے آدھی قیمت پر خریدنے میں کامیاب ہوگیا‘ پھر مثال میں دوسرے شخص کی جانب سے خوشی و حیرت کے اظہار کے طور پر لفظ ’اچھا‘ لکھا گیا ہے۔

ڈکشنری میں اچھا لفظ شامل کیے جانے کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لفظ بھارتی انگریزی میں بھی عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

’اچھا‘ کو ڈکشنری کا حصہ بنائے جانے پر کئی لوگ خوش دکھائی دیے اور انہوں نے ٹوئٹر پر خوشی و حیرت کا اظہار بھی کیا۔

ابھیجیت نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ اردو زبان کے لفظ ’اچھا‘ کو کیمبرج ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا۔

سندس محمود نے اس پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ کیمبرج ڈکشنری نے ’اچھا‘ کو شامل کرلیا، تاہم ڈکشنری نے اس لفظ کو ہندی انگریزی کا حصہ بتایا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے عامر لیاقت کی تصویر پر بنی ایک میم بھی شیئر کی۔

ایک صارف نے ’اچھا‘ کی انگریزی اسپیلنگ کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی کیمبرج ڈکشنری کی انتظامیہ کو بتائے کہ ’اچھا‘ کی انگریزی اسپیلنگ میں انگریزی کا حرف سی ایک بار آئے گا،نہ کہ دوبار آئے گا۔

اسی طرح عائزہ نے بھی کیمبرج ڈکشنری میں شامل کیے گئے اردو لفظ کی انگریزی اسپیلنگ سے اختلاف کیا اور لکھا کہ کوئی ڈکشنری میں یہ لفظ شامل کرنے والے کو بتائے کہ ’اچھا‘ کی انگریزی اسپیلنگ میں انگریزی کا حرف سی ایک بار آئے گا جب کہ آخر میں انگریزی کا حرف اے دو بار آئے گا۔

ایک صارف نے تو یہ تجویز بھی پیش کی کہ ڈکشنری میں ’اچھا‘ لفظ شامل کرنے کے بعد اب اس میں ’hmmm‘ کا لفظ بھی شامل کیا جانا چاہیے جو کہ گفتگو اور خاموشی کو بیان کرتا ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ’hmmm‘ پہلے کیمبرج ڈکشنری میں شامل ہے اور اس لفظ کو انگریزی کا لفظ بتایا گیا ہے.

ڈکشنری میں ’hmmm‘ کی معنی بتائی گئی ہیں کہ جب گفتگو کے دوران بات کرتے وقت جب کوئی بھی شخص غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوتا ہے تو اس لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان میں ’hmmm‘ کو زیادہ تر موبائل، واٹس ایپ، فیس بک یا دیگر میسیجز کے تبادلے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمبرج ڈکشنری میں نہ صرف ’hmmm‘ اور ’اچھا‘ جیسے الفاظ شامل ہیں بلکہ اس میں ’اوہ‘ جیسے عام الفاظ بھی شامل ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024