• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شوبز کو خیرباد کہنے والی ثنا خان نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع November 22, 2020
ثنا خان نے رواں برس اکتوبر میں مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی— فوٹوز:اسکرین شاٹ
ثنا خان نے رواں برس اکتوبر میں مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی— فوٹوز:اسکرین شاٹ

بگ باس سیزن 6 سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے رواں برس اکتوبر میں مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

اور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ ثنا خان نے بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین سے شادی کرلی۔

اب ثنا خان نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: مذہب کی خاطر شوبز کو الوداع کہنے والی بھارتی اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

تصاویر میں ثنا خان نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ 'ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی'۔

بولی وڈ کو خیرباد کہنے والی ثنا خان 20 نومبر کو مفتی انس سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے انسٹا اکاؤنٹ پر جاری اسٹوریز میں بھی اپنی شادی کی مزید تصاویر جاری کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گزشتہ روز ان کی شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ہے جس میں مفتی انس اور ثنا خان کی شادی کی رسومات کو دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دولہا اور دلہن دونوں سفید رنگ کے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا ایک کیک کاٹ رہا ہے جس پر نکاح مبارک لکھا ہے۔

تاہم ثنا خان کی جانب سے جاری کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر سے مختلف ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ اکتوبر میں ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوبز کو خیر باد کہنے سے متعلق اعلان کیا تھا۔

ثنا خان نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان انگریزی، اردو اور رومن میں جاری کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اس اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا تھا اور دعا کی تھی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 6 سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ کا مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

ثنا خان نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی تھی۔

بھارتی ادکارہ نے گزارش کی تھی آئندہ انہیں کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دی جائے۔

ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی شوٹ ڈائریز اور ٹرپز سے متعلق اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادی تھیں۔

بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بولی وڈ فلمز ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا میں کام کیا تھا۔

انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو ‘خطروں کے کھلاڑی’، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن' میں بھی حصہ لیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے علاوہ ثنا خان نے تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، سال 2007 میں انہوں نے بولی وڈ فلم دھن دھنا دھن گول میں آئٹم سانگ ’بلو رانی’ بھی کیا تھا۔

گزشتہ برس عامر خان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' سے بولی وڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں زائرہ وسیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثر انداز ہورہا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024