• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

منشیات کیس میں ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش

شائع November 15, 2020
ارجن رامپال کےمطابق ان کا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں— فوٹو: پریس ٹرسٹ انڈیا
ارجن رامپال کےمطابق ان کا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں— فوٹو: پریس ٹرسٹ انڈیا

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں بولی وڈ اداکار ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش کی۔

ان سے قبل این سی بی نے 11 اور 12 نومبر کو ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ ارجن رامپال کے ایک دوست پال بارٹل کو بھی گرفتار کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے ارجن رامپال نے صحافیوں سے کہا کہ 'میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے پاس میڈیسن کی پرسکرپشن ہے، جو میری رہائش گاہ سے ملی تھی اور میں نے وہ پرسکرپشن این سی بی عہدیداران کے حوالے کردی ہے'۔

مزید پڑھیں: این سی بی کا ارجن رامپال کےگھر پر چھاپا

انہوں نے کہا کہ 'میں تحقیقات میں تعاون کررہا ہوں اور این سی بی عہدیداران بہت اچھا کام کررہے ہیں'۔

ارجن رامپال نے مذکورہ بیان ممبئی کے جنوبی علاقے میں این سی بی کے زونل دفتر سے باہر نکلنے کے بعد شام 6 بجے دیا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ 13 نومبر کو بیلارڈ اسٹیٹ میں دفتر پہنچے تھے، انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں منشیات کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ان کے دوست پال بارٹل جو غیر ملکی شہری ہیں، انہیں 12 نومبر کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

این سی بی نے 9 نومبر کو اداکار ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کو منشیات سے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا.

این سی بی نے منشیات کیس کے سلسلے میں اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپا مارا تھا اور ان کے گھر سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ٹیبلٹس ضبط کرلیے تھے۔

ایجنسی نے اداکار ارجن رامپال کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

اکتوبر میں این سی بی نے گیبریلا ڈیمٹریڈس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر منشیات ضبط کی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے بھائی اس منشیات گٹھ جوڑ کا حصہ تھے جس کا تعلق اداکار سشانت سنگھ کی موت سے ہے۔

مبینہ طور پر وہ ڈرگ اسمگلرز سے رابطے میں تھے جو ریا چکربورتی اور ان کے بھائی شووک کو منشیات فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے، جنہیں ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

—فائل فوٹو: وائرل بھایانی
—فائل فوٹو: وائرل بھایانی

ارجن رامپال سے قبل این سی بی نے فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور وہاں سے منشیات قبضے میں لی تھیں جس کے بعد انہیں آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

این سی بی کے سمیر وانکھیڈے نے کہا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے مغربی علاقے میں چھاپا مارا تھا جہاں سے کمرشل مقدار میں گانجا، میفیڈرون اور دیگر منشیات برآمد کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ساز کے گھر سے ملنے والی منشیات بھی 5 منشیات سپلائرز کو بھی کیے جانے کا حصہ تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024