• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

میک اپ آرٹسٹ کا ’حلیمہ سلطان’ کو خراج تحسین

شائع October 28, 2020
وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں — فوٹوز: انسٹاگرام
وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں — فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔

شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔

یوں تو شعیب خان اب تک ملکہ ترنم نور جہاں، اینجلینا جولی اور دپیکا پڈوکون کے روپ اپنا چکے ہیں لیکن اب انہوں نے ایک اور نیا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: میک اپ آرٹسٹ نے ایک اور انداز سے مداحوں کو دنگ کردیا

شعیب خان نے میک اپ اور اپنی مہارت کی مدد سے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کا روپ دھارا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میک اپ آرٹسٹ نے اپنے اس روپ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مضبوط خاتون جو نرم مزاج بھی ہوسکتی ہے، جو سادگی میں خوبصورت ہوسکتی ہے، اعلیٰ کردار، شائستہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ ہمدرد، پُرجوش، ذی شعور اور منظم ہوسکتی ہے اور آزاد بھی، انہوں نے کہا کہ حلیمہ سلطان کا کردار بہت متاثر کن ہے جسے میں آج خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔

مداحوں نے بھی شعیب خان کے اس انداز کو بھی خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: لازوال خوبصورتی کی علامت ’نورجہاں‘ کو میک اپ آرٹسٹ کا خراج تحسین

خیال رہے کہ انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب فلم میلیفسنٹ میں اینجلینا جولی کے کردار سے متاثر ہوکر خود کو بھی میلیفسنٹ بنا لیا تھا۔

—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

بعدازاں وہ میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کا روپ دھارنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وہ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلموں 'اوم شانتی اوم' اور 'باجی راؤ مستانی' کے کرداروں جیسا میک اپ کرکے بھی مداحوں کا دل جیت چکے ہیں۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس انہوں نے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم 'چھپاک' میں اپنایا ان کا روپ بھی میک اپ کی مدد سے کاپی کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

علاوہ ازیں انہوں نے میک اپ کی مدد سے ماضی کی کامیاب اداکارہ رانی جی کا روپ اپنایا تھا اور ساتھ ساتھ ایک پوسٹ کے ذریعے اداکارہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024