• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اولمپکس کے اخراجات میں کمی کیلئے لاگت میں کٹوتی کا فیصلہ

شائع September 26, 2020
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس ٹوکیو اولمپکس کے سلسلے میں منعقد اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس ٹوکیو اولمپکس کے سلسلے میں منعقد اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 سے قبل ہونے والے نقصان کا ازالہ کے لیے اخراجات میں کمی اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اولمپکس کی سادہ افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔

منتظمین نے اخراجات پر قابو پانے کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں بینرز، میسکوٹ اور آتش بازی سمیت 50 مختلف طریقوں سے لاگت میں کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث اولمپکس 2020 اگلے سال تک ملتوی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے کہا کہ پیچیدگیوں اور التوا کے سبب آنے والی اضافی لاگت کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے محفوظ طریقے سے انعقاد پر طاری بے یقینی کے باوجود منسوخی کا آپشن زیر غور نہیں۔

انہوں نے منتظمین اور ٹوکیو میں اولمپک حکام سے ملاقات کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے یہ کہنا آسان ہو گا کہ یہ ممکن نہیں لیکن ہم سب کا یہ خیال ہے کہ یہ ممکن ہے، ایسا ہونا ہی چاہیے کیونکہ ہم ایک نسل کے ایتھلیٹس کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔

حکام کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق پس پردہ یا ضمنی وفود کے حجم کو 10 سے 15 فیصد کم کرنے کے ساتھ ساتھ مراعات میں بھی کمی کی جائے گی البتہ ایتھلیٹس کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔

تاہم آفیشلز، میڈیا اور دیگر افراد کو اعزازی ٹکٹوں کی تعداد افتتاحی اور اختتامی تقریب کے لیے کم کردی جائے گی جبکہ ان تقاریب میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان، 2021 میں انعقاد ہوگا

ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوسیرو موری نے کہا کہ جو ابتدائی طور پر تجویز کیا گیا تھا، اس میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ سب بہت سادہ انداز میں انجام دیا جائے لیکن مجھے امید ہے کہ یہ ایسا ہو گا کہ جس سے ہم سب کو خوشی ہو گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے سبب رواں سال شیڈول ٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب یہ ایونٹ 23 جولائی 2021 سے منعقد ہو گا۔

اس ایونٹ کے لیے 12.6 ارب ڈالر کا بجٹ رکھا گیا ہے لیکن اس میں اضافہ یقنی ہے کیونکہ مقامات اور ٹرانسپورٹ کو دوبارہ بُک کیا جائے گا اور انہی چیزوں کو دیکھتے ہوئے ہر ممکن حد تک لاگت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہر کھیل کو متعارف کرانے کی تقاریب بھی کم سے کم معیار پر منعقد کی جائے گی جبکہ اولپکس پیرالمپکس میں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کی تقریب کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'اگر اولمپکس 2021 میں بھی نہ ہوئے تو دوبارہ منعقد نہیں ہوں گے'

جان کوٹس نے کہا کہ اب ہم کورونا وائرس کے بعد کی ایک نئی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں جس میں ہم نئے گیمز کی روایت رقم کرنے جا رہے ہیں جسے دنیا 'ٹوکیو ماڈل' کے طور پر یاد رکھے گی۔

جاپان میں اولمپکس کے حوالے سے جوش و خروش ماند پڑ چکا ہے اور کورونا وائرس کے بعد حال ہی میں کرائے گئے ایک پول میں ہر چار میں سے صرف ایک فرد نے گیمز کے انعقاد کی حمایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024