• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عاصم اظہر ' بی ٹی ایس' کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

شائع September 12, 2020
فوٹو:انسٹاگرام —
فوٹو:انسٹاگرام —

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے موسیقی کے میدان میں معروف کورین بینڈ ' بی ٹی ایس' کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بی ٹی ایس بینڈ کا نیا ٹریک ڈائنامیٹ مشہور ہوا تھا اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ٹریک کے ساتھ مختلف گانوں کے مکسڈ ورژن بنا کر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے گانے سونیا پر بنائی گئی جس پر گلوکار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس ویڈیو کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو زندگی کا خوبصورت حصہ قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے کہا کہ میں بی ٹی ایس کے ساتھ اشتراک کرنے والا پہلا پاکستانی فنکار بننا پسند کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الثقافتی چیزیں ہمیشہ خوبصورت ہوتی ہیں اور کے(کورین) پاپ اسی کی ایک مثال ہے۔

اس کے ساتھ ہی عاصم اظہر نے اپنے گانے سونیا اور بی ٹی ایس کی ویڈیو کے ایڈیٹڈ ورژن کی تعریف بھی کی اور کہا کہ یہ حیرت انگیز ایڈیٹنگ ہے۔

عاصم اظہر کے اس ٹوئٹ پر جہاں کچھ لوگوں نے اشتراک کی خواہشن کا اظہار کیا تو کچھ نے تنقید بھی کی کہ وہ اتنے بھی مشہور نہیں کہ بی ٹی ایس کے ساتھ کام کرنے کا سوچیں۔   دوسری جانب پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ٹوئٹ کیا اور عاصم اظہر کی خواہش کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا سونیا رواں برس جولائی میں ریلیز پوا تھا اور چند گھنٹوں میں ہی اسے 5 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے دیکھا جاچکا تھا۔

'بی ٹی ایس' جو بینگٹن بوائز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے 7 لڑکوں پر مشتمل جنوبی کوریا کو میوزک بینڈ ہے۔

یہ بینڈ 2010 میں بننا شروع ہوا تھا اور انہوں نے 2013 میں ڈیبیو کیا تھا اور ان کی موسیقی کا انداز بے حد پسند کیا گیا کہ اب دنیا بھر میں بی ٹی ایس کے مداح موجود ہیں۔

2013 سے اب تک بی ٹی ایس کی جانب سے کئی المبز ریلیز کیے جاچکے ہیں اور ان کا ہر البم شہرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر تصاویر میں فلٹر کے استعمال کے مخالف

2018 میں بی ٹی ایس کا البم لو یور سیل: ٹیئر، بل بورڈ 200 کا حصہ بننے والا پہلا گانا تھا جس سے انہیں بین الاقوامی پذیرائی ملی تھی اور اب ان کے مختلف گانے اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

بی ٹی ایس، جنوبی کوریا کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ بنانے والا بینڈ ہے اور آئی ایف پی آئی گوبل آرٹسٹ چارٹ کے مطابق 2018 میں اس بینڈ نے سب سے فروخت کا ریکارڈ بنانے والے آرٹسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔

حال ہی میں اس بینڈ کی نئی میوزک ویڈیو ' ڈائنامائٹ' بھی ریلیز ہوئی ہے جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

ڈائنامائٹ گزشتہ ہفتے کا نمبر ون ہٹ قرار پایا تھا جبکہ مسلسل دوسرے ہفتے سے یہ ویڈیو بل بورڈ ہاٹ 100 میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024