• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نوکیا کا سستا انٹری لیول اسمارٹ فون خاموشی سے متعارف

شائع August 4, 2020
— فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
— فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

ایچ ایم ڈی گلوبل نے خاموشی سے اپنا ایک سستا انٹری لیول اسمارٹ نوکیا سی 3 متعارف کرادیا ہے جو فی الحال چین میں دستیاب ہوگا۔

اس فون میں بیزل کافی بڑے ہیں یعنی کہا جاسکتا ہے کہ پرانے ڈیزائن کا ہے جبکہ 5.99 انچ ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر یونی سوک ایس سی 9863 ایس او سی ہے۔

نوکیا کے اس نئے اسمارٹ فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے، جس سے اسٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

نوکیا سی 3 میں 3040 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو، ہیڈفون جیک، ڈوئل سپورٹ اور گوگل اسسٹنٹ یا دیگر ایپس کو فوری اوپن کرنے کے لیے ایکسپریس کی جیسے فیچرز نمایاں ہیں۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا ہے۔

بیک کیمرا 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل ہے اور فنگرپرنٹ ریڈر بھی بیک کیمرے کے نیچے موجود ہے۔

یہ فون 2 رنگوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 699 چینی یوآن (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تاہم ابھی یہ پری آرڈر میں دستیاب ہے اور فون کی بکنگ کرانے پر قیمت 669 یوآن (پورے 16 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

دیگر ممالک میں اس فون کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، فی الحال کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Obaid ir rehman Aug 05, 2020 02:04pm
It's good to see latest informations n news

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024