• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

براڈ کی 10وکٹیں، مانچسٹر ٹیسٹ اور سیریز انگلینڈ کے نام

شائع July 28, 2020
اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے دوسری اننگز میں مل کر 9وکٹیں لیں— فوٹو: رائٹرز
اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے دوسری اننگز میں مل کر 9وکٹیں لیں— فوٹو: رائٹرز
اسٹورٹ براڈ کا 500ویں ٹیسٹ وکٹ لینے کے بعد فاتحانہ انداز— رائٹرز
اسٹورٹ براڈ کا 500ویں ٹیسٹ وکٹ لینے کے بعد فاتحانہ انداز— رائٹرز

اسٹورٹ براڈ کی تباہ کن باؤلنگ اور بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 269 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

رورے برنز، اولی پوپ، جوز بٹلر اور اسٹورٹ براڈ کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیماروچ چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شینن گیبریئل اور روسٹن چیز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پہلی اننگز میں ویسٹ انڈین بلے باز بری طرح ناکام رہے اور 46 رنز بنانے والے کپتان جیسن ہولڈر کے سوا کوئی بھی بلے باز اسٹورٹ براڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔

براڈ نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم کو 197رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 226 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، برنز 90 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈوم سبلی نے 56 اور جو روٹ نے ناقابل شکست 56رنز کی باری کھیلی۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 399رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 6رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم میچ کا چوتھا دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہو گیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے میچ ڈرا کرنے کی کچھ آس پیدا ہوئی۔

البتہ میچ کے آخری دن اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے ویسٹ انڈیز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا اور دونوں کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پوری ٹیم 129رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کرس ووکس نے پانچ وکٹیں لیں لیکن یہ میچ اسٹورٹ براڈ کے لیے اصل یادگار رہا جنہوں نے دوسری اننگز کی چار وکٹوں سمیت میچ میں 10 وکٹیں لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا۔

انگلینڈ نے میچ میں 269رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی طور پر خسارے میں جانے کے باوجود 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

اسٹورٹ براڈ کو ان کی عمدہ باؤلنگ میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024