• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کے نئے دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

شائع July 12, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے انیمیٹڈ اسٹیکرز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

بس اس کے لیے ایپ کو نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، جس کے بغیر اس فیچر کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ انیمیٹڈ اسٹیکرز اسی جگہ موجود ہیں جہاں واٹس ایپ کے تمام اسٹیکرز موجود ہوتے ہیں۔

ان کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ پر کوئی چیٹ اوپن کریں اور ایموجی بٹن پر کلک کریں۔

وہاں اسٹیکرز آپشن پر جائیں اور پلس آئیکون پر کلک کریں۔

وہاں آپ کے سامنے اسٹیکرز پیکس کی فہرست نظر آئے گی جو ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

انیمیٹڈ اسٹیکرز کے اوپر ایک پلے بٹن ہوگا جو ان کی شناخت کو آسان بناتا ہے۔

ان کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے انیمیٹڈ اسٹیکرز پیکس پر ڈاؤن ایرو کے آءیکون پر کلک کریں۔

ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد آپ ان کو اسٹیکر ٹیب میں دیکھ سکیں گے اور انہیں اسی طرح استعمال کرسکیں گے جیسے عام اسٹیکرز کو استعمال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دوستوں کی جانب سے شیئر کیے جانے والے انیمیٹڈ اسٹیکرز کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے، بس ان پر کلک کریں اور فیورٹس میں ایڈ کردیں۔

اس وقت واٹس ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز پیکس کی تعداد زیادہ نہیں مگر کمپنی کی جانب سے جلد ان میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اور ہاں جب صارف کا دل کرے گا وہ ان پیکس کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024