• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملکی و غیر ملکی خواتین کو ’ہم ویمن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

شائع February 21, 2020
نوجوان سماجی کارکن خدیجہ صدیقی کو بھی ایوارڈ دیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام
نوجوان سماجی کارکن خدیجہ صدیقی کو بھی ایوارڈ دیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام

شوبز اور فیشن ایوارڈ منعقد کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’لکس‘ اور نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے دیگر اداروں کے اشتراک سے منقعد کیے گئے پہلے ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی 20 خواتین و دیگر افراد کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی نے رواں ماہ 12 فروری کو پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا اور اب تک کا واحد ایوارڈ شو ہے جس میں نہ صرف فیشن و فلم انڈسٹری بلکہ کاروبار، صحت، تعلیم کھیل، سماج اور ادب سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات دینے والی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ڈان اخبار کے مطابق پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب 19 فروری کو سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی سمیت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر، گورنر سندھ اور دیگر اہم سیاسی، سماجی، شوبز و اقتصادی شخصیت نے شرکت کی۔

ایوارڈ تقریب سے صدر عارف علوی سمیت امریکی سفیر اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے ہم ویمن لیڈرز منعقد کرنے کے خیال کو سراہا اور کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

سجاد علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فن کا مظاہرہ بھی کیا—فوٹو: سم تھنگ ہاٹ
سجاد علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فن کا مظاہرہ بھی کیا—فوٹو: سم تھنگ ہاٹ

ایوارڈ تقریب میں مجموعی طور پر 20 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے جن میں سے چند مرد حضرات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ 19 فروری کو ہوگا

ایوارڈ تقریب میں گلوکار سجاد علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کی جب کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی سمیت دیگر گلوکاروں و فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

ایوارڈ تقریب میں ماہرہ خان، صنم سعید اور میرا سیٹھی سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔

ایوارڈ تقریب کے دوران پاکستان کی معروف خواتین جن میں فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، عاصمہ جہانگیر، بانو قدسیہ اور سریا بجیا شامل ہیں، انہیں بھی یاد کیا گیا اور ان کی زندگی سے متعلق مختصر کہانی بھی اسکرین پر پیش کی گئی۔

ایوارڈ وصول کرنے والی شخصیات

مجموعی طور پر 20 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: انسٹاگرام
مجموعی طور پر 20 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: انسٹاگرام

ثمینہ بیگ - ایتھلیٹ

جلیلہ حیدر - سماجی رہنما

خدیجہ صدیقی - سماجی کارکن

فوزیہ سعید - ماہر عمرانیات

بشریٰ انصاری - معروف اداکارہ

سیمین جمالی - ڈائریکٹر جناح ہسپتال

زبیدہ مصطفیٰ - سینئر صحافی

شمشاد اختر - سابق گورنر اسٹیٹ بینک

ملیحہ لودھی - سابق سفیر

حنا بیت - اداکارہ

ثانیہ سعید - اداکارہ

ذیبا بختیار - اداکارہ

نرگس ابیار - ایرانی فلم میکر

میری رابنسن - سابق صدر آئرلینڈ

مسرت مصباح - بیوٹیشن

بنٹو کاظمی - ڈیزائنر

سلطانہ صدیقی - سی ای او ہم نیٹ ورک

درید قریشی - صدر ہم نیٹ ورک

جاوید شیخ - اداکار

عمر آفتاب - بانی پنک اینڈ وائیٹ ربن

میرا سیٹھی اور صنم سعید نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے—فوٹو: انسٹاگرام
میرا سیٹھی اور صنم سعید نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024