• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

موٹرولا کے 2 بہترین مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف

شائع February 9, 2020
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنے 2 مئے اسمارٹ فونز موٹو جی پاور اور موٹو جی اسٹائلوس متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ اس کمپنی کے مڈرینج فونز ہیں جن میں سے موٹو جی اسٹائلوس کی خاص بات سام سنگ کے گلیکسی نوٹ فونز کی طرح کا اسمارٹ پین فراہم کرنا ہے۔

دونوں فونز کے فیچرز کافی حد تک ملتے جلتے ہیں، بس اسٹوریج، کیمرا، بیٹری اور اسٹائلوس کا فرق ہے۔

موٹو جی پاور

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

یہ فون 6.4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 1080p ریزولوشن دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر کا امتزاج ایڈرینو 610 جی پی یو سے کیا گیا ہے۔

فون میں 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 16 میگاپکسل پرائمری کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا سیلفیز لینے کے لیے پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

موٹو جی اسٹائلوس

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

اس فون میں بھی 6.4 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 1080p ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر موجود ہے۔

اس فون میں 128 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے تاہم اس میں بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا مگر اس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 16 میگا پکسل ایکشن کیمرا اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے، اس کے فرنٹ پر بھی 16 میگا پکسل کیمرا ہے۔

موٹو جی پاور کی قیمت 249 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ موٹو جی اسٹائلوس 299 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024