• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'کاف کنگنا' اور 'درج' کا مقابلہ

شائع October 21, 2019
دونوں فلمیں 25 اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں فلمیں 25 اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

فلم ساز شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کے بعد اب اسے رواں سال 25 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ہی دن اداکار سمیع خان کی فلم 'کاف کنگنا' بھی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آدم خوری کے گرد گھومنے والی فلم 'درج' کو نمائش کی اجازت مل گئی

یہ دونوں فلمیں پاکستان کے سینما گھروں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ریلیز ہوں گی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں فلموں کی ٹیمز اپنی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے اس کی تشہیر میں زور و شور سے مصروف ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی فلم 'کاف کنگنا' پاک-بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر مبنی ہے، جبکہ شمعون عباسی کی فلم 'درج' کی کہانی آدم خور انسانوں کے گرد گھومتی ہے۔

ان تک سوشل میڈیا پر شمعون عباسی کی فلم کو ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے تاہم کاف کنگنا کے ٹریلرز سامنے آنے کے بعد فلم کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر کے بعد سمیع خان بھی 'کاف کنگنا' کے دفاع میں سامنے آگئے

'درج' میں شمعون عباسی خود مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اس کی ٹیم میں مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

دوسری جانب 'کاف کنگنا' میں سمیع خان کے ساتھ عائشہ عمر اور ایشل فیاض نے اہم کردار نبھایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024