• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

'میں یہ پرفارمنس اپنے بیٹے کے نام کررہا ہوں'

شائع October 10, 2019
کوک اسٹوڈیو نے عاطف اسلم کی پرفارمنس کی پہلی جھلک ریلیز کردی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
کوک اسٹوڈیو نے عاطف اسلم کی پرفارمنس کی پہلی جھلک ریلیز کردی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے آخری مرتبہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں پرفارم کیا تھا جو 2015 میں سامنے آیا تھا، اس کے بعد اب عاطف سیزن 12 میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

سیزن 8 میں عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی پڑھی تھی، جو اس سیزن کی سب سے کامیاب پرفارمنس ثابت ہوئی۔

اس کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 26 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

جب رواں سال کوک اسٹوڈیو نے اعلان کیا کہ عاطف اسلم 12ویں سیزن کا حصہ بھی بن چکے ہیں تو مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہوگئے کہ عاطف اس سیزن میں کون سا گانا گانے جارہے ہیں۔

اب کوک اسٹوڈیو نے ایک ویڈیو ریلیز کردی جس میں گلوکار نے خود اعلان کیا کہ وہ اس سال کے سیزن میں 'وہی خدا ہے' حمد پڑھ رہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کی پرفارمنس سے قبل بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں عاطف اسلم نے حمد پڑھنے کے حوالے سے بات بھی کی۔

ویڈیو میں عاطف نے بتایا کہ 'میں اس پرفارمنس کو اپنے بیٹے سے منسوب کررہا ہوں، میرا بیٹا ساڑھے 5 سال کا ہے، جب وہ بڑا ہوگا تو اسے سنے گا اور اس کو خوشی ہوگی کہ میرے والد نے حمد پڑھی تھی'۔

عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ وہ سمجھے میں نے کیا کہا اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے سفر کو خود ڈھونڈے اور خود اللہ کو ڈھونڈے اور سمجھے'۔

خیال رہے کہ 'وہی خدا ہے' حمد نصرت فتح علی خان نے پڑھی تھی جبکہ یہ حمد مظفر وارثی نے تحریر کی۔

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کو وائٹل سائنز کے ممبر روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پہلا پرومو جاری

سیزن 12 میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، ابرارالحق، عائمہ بیگ، شجاع حیدر، علی سیٹھی، فرید آیاز، فریحہ پرویز‎، کاشف دن، نمرا رفیق، قرۃالعین بلوچ، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، عمیر جسوال، زیب بنگش، ذوئی ویکاجی جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اسٹرنگز 2014 میں کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنے اور سیزن 7 سے سیزن 10 تک اس شو کو سنبھالا، ان سے قبل روحیل حیات ہی اس شو کی پروڈکشن کررہے تھے، جنہون نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پروڈکشن زوہیب قاضی اور علی حمزہ نے کی تھی لیکن اس سیزن کو ملا جلا ردعمل ملا، البتہ اب مداح روحیل حیات کی واپسی پر بےحد خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024