• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسمتھ سر کی انجری کے سبب تیسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر

شائع August 20, 2019 اپ ڈیٹ August 23, 2019
اسٹیون اسمتھ کو انجری سے صحتیابی کے لیے مزید دو ہفتے درکار ہیں— فوٹو: رائٹرز
اسٹیون اسمتھ کو انجری سے صحتیابی کے لیے مزید دو ہفتے درکار ہیں— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے اسٹیون اسمتھ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تاریخی ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران اسٹیون اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔

اس موقع پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی جانب سے کرایا گیا باؤنسر اسمتھ کے سر کے پچھلے حصے پر جا لگا اور فوری طور پر میدان میں دونوں ٹیموں کا طبی عملہ پہنچ گیا۔

اسمتھ اس کے بعد کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا البتہ کچھ دیر کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کھیلنے کی اجازت دی اور وہ وکٹ گرنے کے بعد دوبارہ میدان میں آئے۔

البتہ سر پر گیند لگنے کے بعد اسمتھ کا اعتماد واضح طور پر ڈگمگاتا ہوا نظر آیا اور وہ مزید تین چوکے مارنے کے بعد 92رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کی دوسری اننگز میں اسمتھ بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قانون کے تحت ان کی جگہ دوسری اننگز میں مارنس لبوشین نے آ کر بیٹنگ کی۔

دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں محض تین دن کا وقفہ ہونے کے سبب اسمتھ مکمل طور پر اسمتھ ہیڈنگلے میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ابھی تک انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے۔

اسمتھ کی جگہ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مارنس لبوشین ہی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

اسمتھ کو انجری سے بحالی کے لیے دو ہفتے کا وقت درکار ہے اور آسٹریلیا کو امید ہے کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024