کین ولیمسن نے ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

شائع August 9, 2019 اپ ڈیٹ August 15, 2019
سری لنکا میں وارم اپ میچ کے دوران شائقین کین ولیمسن کو کیک کھلا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا میں وارم اپ میچ کے دوران شائقین کین ولیمسن کو کیک کھلا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے عالمی کپ میں اپنے شاندار رویے اور تحمل مزاجی سے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے۔

ورلڈ کپ فائنل ٹائی ہونے کے بعد متنازع انداز میں انگلینڈ کو فاتح قرار دیے جانے کے باوجود کین ولیمسن کی تحمل مزاجی نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بہت متاثر کیا اور ان کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سری لنکا میں سیریز کے لیے موجود کین ولیمسن کو گزشتہ روز 8اگست کو اس وقت سرپرائز ملا جب مداح ان کی 29ویں سالگرہ کا کیک لے کر میدان میں پہنچ گئے۔

کٹونائیکے میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ میں پانی کے وقفے کے دوران شائقین ولیمسن کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان فوراً دوڑ کر شائقین کے پاس پہنچے، وہاں جا کر کیک کاٹا اور خود کیک کھانے کے ساتھ ساتھ شائق کو بھی کھلایا۔

اس کے بعد دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس ڈریسنگ روم میں پہنچی تو ان کی ٹیم نے بھی انہیں مبارکباد دی جبکہ بی جے واٹلنگ نے انہیں سالگرہ کا کیک بھی پیش کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kashif Aug 10, 2019 10:24am
Appreciate the captain... Also love sweet and soft spoken style of Srilankan people.

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025