• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پلنکٹ کی مبینہ بال ٹیمپرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع May 12, 2019 اپ ڈیٹ May 17, 2019
ویڈیو میں لیا پلنکٹ کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو: اے ایف پی
ویڈیو میں لیا پلنکٹ کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم فتح یاب رہی لیکن انگلش آل راؤنڈر لیام پلنکٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور ان کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فتح حاصل نہ کر سکی اور اسے میچ میں 12رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

تاہم میچ کے بعد انگلش فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے باعث وہ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

پلنکٹ نے اننگز کا 49واں اوور کرتے ہوئے اس میں محض 8رنز دینے کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف کی وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پلنکٹ نے ریورس سوئنگ کرنے کے لیے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اگر ان پر یہ الزام درست ثابت ہو گیا تو عالمی کپ سے قبل ان پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے جو انگلینڈ کے لیے بڑا دھچکا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نے 15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 15مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024