• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 10سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی

شائع February 3, 2019
کیماروچ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
کیماروچ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

انٹیگا: ویسٹ انڈیز نے کیماروچ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے خلاف 10سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم جونی بیئراسٹو اور معین علی کی نصف سنچریوں کے باوجود پہلی اننگز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، کیماروچ نے چار اور شینن گیبریئل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 306 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 119 رنز کی برتری حاصل کی، ڈیرن براوو 50، شے ہوپ 44، کریگ بریتھ ویٹ 49 اور جان کیمبل 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد ویسٹ انڈین اوپنرز کامیابی کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد ویسٹ انڈین اوپنرز کامیابی کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ناکامی سے دوچار ہوئی اور کیماروچ کے ساتھ ساتھ کپتان جیسن ہولڈر نے چار وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کی میچ میں شکست کو یقینی بنا دیا۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور جوز بٹلر 24رنز بنا کر ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لیے 14 رنز کا ہدف ملا جو اس نے محض 13 گیندوں پر حاصل کر کے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے انگلینڈ کے خلاف 10 سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کیماروچ کو میچ میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024