• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت کے خلاف آسٹریلیا مشکل میں، 286 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم

شائع January 5, 2019 اپ ڈیٹ January 6, 2019
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے تین اور رویندرا جدیجا نے دو وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے تین اور رویندرا جدیجا نے دو وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: بھارت نے آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیتنے کی امیدیں مزید روشن کر لی ہیں اور آسٹریلین ٹیم نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا لیے ہیں۔

ہفتہ کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلین ٹیم نے 24 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو مارکس ہیرس 19 اور عثمان خواجہ 5 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا اور اسکور 72 تک پہنچا دیا لیکن اسی مجموعے پر عثمان خواجہ کلدیپ یادو کو وکٹ دے بیٹھے۔

اسکور 128 تک پہنچا تو دوسرے ہیرس 79 کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ رویندرا جدیجا کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

شان مارش کا بلا پھر نہ چلا اور وہ بھی صرف 8 رنز بنانے کے جدیجا کی وکٹ بن گئے جبکہ مارنس لبوشین 38رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اس موقع پر آسٹریلین ٹیم 152رنز پر چار وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اس موقع پر ٹریوس ہیڈ اور پیٹر ہینڈزکومب کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے 40 رنز جوڑ کر اسکور پر 192 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے ہیڈ 20 رنز بنا کر کلدیپ کا نشانہ بن گئے۔

ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ 198 کے اسکور پر کپتان ٹم پین محض 5 رنز بنا کر چلتے بنے جن کی وکٹیں کلدیپ یادو نے بکھیریں۔

اس کے بعد پیٹر ہینڈزکامب اور پیٹ کمنز نے محتاط انداز اپنایا اور دن ختم ہونے تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا۔

جب خراب روشنی اور بارش کے سبب تیسرے روز کا کھیل قبل از وقت ختم کیا گیا تو آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 236 رنز بنا لیے تھے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 386 رنز درکار ہیں، ہینڈز کامب 28 اور کمنز 25 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، جدیجا نے 2 اور شامی نے ایک وکٹ لی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024