• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

پریرا کے 140رنز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچا سکے

شائع January 5, 2019 اپ ڈیٹ January 11, 2019
تھسارا پریرا نے 140 رنز کی اننگز کے دوران 13 چھکے لگائے— فوٹو: اے ایف پی
تھسارا پریرا نے 140 رنز کی اننگز کے دوران 13 چھکے لگائے— فوٹو: اے ایف پی

ویلنگٹن: تھسارا پریرا کی 140رنز کی جارحانہ اننگز کے باوجود نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

ہفتہ کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 39 کے اسکور تک پہنچتے پہنچتے نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ میچ کے ہیروز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن سے محروم ہو گئی لیکن اس کے بعد روس ٹیلر اور کولن منرو سری لنکن باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

روز ٹیلر نے 90، کولن منرو نے 87 اور جیمز نیشم نے 64 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنائے۔

گزشتہ میچ کے برعکس اس مرتبہ سری لنکن ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور اوپنر دھنشکا گناتھیلاکا کے 71رنز کی اننگز کے باوجود مہمان ٹیم 128رنز پر 6وکٹوں سے محروم ہو کر بدترین شکست کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔

لیکن اس موقع پر تھسارا پریرا کیوی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح دلانے کا بیڑا اٹھایا۔

انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب خبر لی اور اپنی ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا تاہم 298 کے اسکور پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور سری لنکا کو میچ میں 21رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پریرا نے 74 گیندوں پر 13 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آش سودھی نے 3 جبکہ جیمز نیشام اور میٹ ہنری نے دو، دو وکٹیں لیں۔

اس میچ میں فتح کی بدولت نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024