• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلین باؤلرز ناکام

شائع December 26, 2018
ماینک اگروال نے 8 چوکے اور ایک چھکے کی مدد 76رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
ماینک اگروال نے 8 چوکے اور ایک چھکے کی مدد 76رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے پہلا میچ کھیلنے والے ماینگ اگروال سمیت بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے۔

میلبرن میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے میچ کے لیے اوپنرز کی نئی جوڑی کو میدان میں اتارا اور ان کا یہ فیصلہ ماینگ اگروان اور ہنوما ویہاڑی نے درست ثابت کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔

پیٹ کمنز نے ویہاڑی کو پویلین رخصت کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد اگروال کا ساتھ دینے چتیشور پجارا میدان میں اترے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی اور دوسری وکٹ کے لیے 83 رنز جوڑے۔

اگروال اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں سنچری کی جانب گامزن تھے کہ کمنز نے میزبان ٹیم کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، انہوں نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے۔

اس کے بعد پجارا کا ساتھ دینے کوہلی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلین باؤلر کا ثابت قدمی سے سامنا کرتے ہوئے دن کے تیسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے تھے، پجارا 68 اور کوہلی 47 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024