• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

شائع December 18, 2018
رویندرا جدیجا اور ایشانت شرما گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے الجھ پڑے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رویندرا جدیجا اور ایشانت شرما گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے الجھ پڑے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 146رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم میں سب کچھ ٹھیک نہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت بھارتی ٹیم دو سینئر کھلاڑیوں کی میدان میں ہونے والی لڑائی ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن براڈ کاسٹر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کا منظر ٹیلی کاسٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی

یہ واقعہ دراصل میچ کے چوتھے دن پیش آیا جب ایشانت شرما اور رویندرا جدیجا فیلڈ میں ایک دوسرے سے الجھتے اور ایک دوسرے کی جانب انگلیوں سے اشارے کرتے نظر آئے۔

معاملے کی اصل وجہ تو واضح نہیں ہو سکی لیکن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ایشانت شرما اپنی ٹیم کے ساتھی اور متبادل فیلڈر رویندرا جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے خوش نہیں تھے اور اسی معاملے پر ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے۔

اس سے قبل یہ معاملہ مزید شدت اختیار کرتا، محمد شامی اور کلدیپ یادو نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

واضح رہے کہ آج پرتھ ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نے بھارت کے بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو 28 رنز پر چلتا کر کے پوری ٹیم کو 140 رنز پر ٹھکانے لگا دیا اور میچ میں 146رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024