• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلین باؤلرز نے شکنجہ کس دیا، بھارت شکست کے دہانے پر

شائع December 17, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلین کھلاڑی خوشی کا اظہار کیا ہے— فوٹو: اے پی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلین کھلاڑی خوشی کا اظہار کیا ہے— فوٹو: اے پی

پرتھ: آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نیتھن لایون اور جوش ہیزل وُڈ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے اور اسے فتح کے لیے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں۔

پیر کو پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلین ٹیم نے 132 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے بھارت کو فتح کے لیے مجموعی طور پر 287 رنز کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں: "کوہلی! تم ٹھنڈے رہو"، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں تلخ کلامی

عثمان خواجہ کے سوا کینگروز کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا جنہوں نے 72 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے بڑے مجموعے کی راہ ہموار کی جبکہ کپتان ٹم پین 37، پیٹ کمنز ایک، مچل اسٹارک 14، نیتھن لایون 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیزلووڈ 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے شامی نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 56 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں جبکہ بمراہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز کے لیے میدان میں اتری تو اس کا آغاز مایوس کن تھا اور پہلے ہی اوور میں اسے لوکیش راہل کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر باؤلڈ ہوئے۔

13 کے اسکور پر ہیزل وُڈ نے گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ چتیشور پجارا کو آؤٹ کر کے چلتا کیا جو صرف 4 رنز بنا سکے۔

48 کے مجموعی اسکور پر بھارتی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان ویرات کوہلی 17 رنز بنانے کے بعد نیتھن لایون کی گیند کا نشانہ بنے، جبکہ دوسرے اوپنر مرلی وجے کا بلا بھی نہ چلا اور 20 رنز بنا کر لایون کی گیند پر باؤلڈ ہوئے۔

55 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد اجنکیا راہانے نے وہاڑی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 98 کے اسکور پر ہیزل وُڈ نے راہانے کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، انہوں نے 30 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اس کے بعد وہاڑی اور ریشابھ پانٹ نے محتاط انداز اپناتے ہوئے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا اور جب میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 5 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے تھے۔

میچ کے آخری دن بھارت کو فتح کے لیے مزید 175 رنز اور آسٹریلیا کو 5 وکٹیں درکار ہیں، وہاڑی 24 اور پانٹ 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

ہیزل وُڈ اور نیتھن لایون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024